Urdu news

Saturday, 14 May 2022

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب پر14 مئی کو فرد جرم عائد ہوگی،عدالت

لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے خلاف شوگر ملز کاروبار کے ذریعے 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ ان کے والد پیش نہ ہوئے اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف میڈیکل چیک اپ کے لیے بیرون ملک ہیں، انہیں کمر درد کا مسئلہ ہے۔

فاضل جج نے ریمارکس دیے شہباز شریف کو بیرون ملک دورے کا شیڈول تبدیل کرلینا چاہیے تھا کیونکہ آج معمول کی پیشی نہ تھی۔ وزیر اعظم کے وکیل امجد پرویز  کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں ہمارے خلاف گواہان نے اپنے بیانات میں کسی نے جرم کا ذکر نہیں کیا،  بلکہ اس کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سامنے بیٹھ کر گواہان کے بیانات لکھوائے۔

عدالت نے وزیراعظم کی حاضری معافی کی استدعا منظور کرتے ہوئے 21 مئی کو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے دوبارہ طلب کرلیا اور دونوں کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

The post منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ARdY7m3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...