Urdu news

Friday, 23 September 2022

بل گیٹس فاؤنڈیشن کا صحت وترقی میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کیلیے 1 ارب 27 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

نیویارک: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے صحت اور ترقی کے شعبوں میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے 1 ارب 27 کروڑ امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن نے خاص طور پر 2030 تک ایچ آئی وی، تپ دق اور ملیریا کے خاتمے میں مدد کیلیے 91 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرنے اور مستقبل کے وبائی امراض سے حفاظت کے لیے درکار مستحکم نظام صحت کی تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فنڈنگ خواتین اور لڑکیوں پر ان بیماریوں کے غیر متناسب اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

The post بل گیٹس فاؤنڈیشن کا صحت وترقی میں عالمی اہداف کو پورا کرنے کیلیے 1 ارب 27 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qGTrNUu

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...