Urdu news

Saturday, 24 September 2022

شمالی وزیرستان میں دھماکے سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید

 راولپنڈی: شمالی  وزیرستان کے علاقے ایشام  میں دھماکے سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل صفایا کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نائب صوبیدار جاوید اقبال کی عمر 42 سال اور تعلق اٹک سے تھا جبکہ نائیک حسین احمد شہید کی عمر 38 سال اور ان کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔

 

 

The post شمالی وزیرستان میں دھماکے سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YJ4KNbW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...