Urdu news

Tuesday, 20 September 2022

مولانا فضل الرحمن کا ٹرانسجینڈر قانون میں ترامیم پیش کرنے کا اعلان

لاڑکانہ: مولانا فضل الرحمن نے ٹرانسجینڈر قانون میں ترامیم پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ٹرانسجینڈر قانون قرآن اور سنت سے متصادم اورقابل مذمت  ہے۔ اس میں  ترامیم پیش کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان فوج سمیت تمام اداروں پر حملہ کر رہے ہیں۔ عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ عمران خان ہوتا کون ہے کہ حکومت کو کہے کہ آرمی چیف کی تقرری کون کرے گا عمران کو بتانا چاہتے ہیں کہ تم لاکھ چیخو وہی ہوگا جو آئین ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے۔ ابھی تک  کئی علاقوں میں پانی جمع ہے لوگ سڑکوں پر ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے متعلق سندھ حکومت سے بات کریں گے۔

 

The post مولانا فضل الرحمن کا ٹرانسجینڈر قانون میں ترامیم پیش کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LXprkJ2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...