Urdu news

Saturday, 17 September 2022

خاتون کو ہراساں کرنے پر لینڈ کروزر کا مالک گرفتار

 راولپنڈی: تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں گلی میں گاڑی کھڑی کرنے پر لینڈ کروزر مالک نے خاتون سے بدسلوکی کی۔

سوشل میڈیا پر خاتون کی شکایت پر سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لے لیا۔ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور گاڑی کو نقصان پہنچانے کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے لینڈ کروزر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔

اسٹیڈیم روڈ کی رہائشی خاتون کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شکایت کی گئی کہ گلی میں گاڑی پارک کرنے پر لینڈ کروزر کے مالک نے میری گاڑی کو نقصان پہنچایا، اس سے شکایت کرنے گئی تو اس نے ہراساں کرتے ہوئے دھمکیاں دیں ۔

سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے شکایت کا نوٹس لیا اور ایس ایچ او نیو ٹاؤن کو متاثرہ خاتون سے فوری رابطہ کر کے قانونی کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم مطلوب عباسی کو گرفتار کرلیا۔

سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری کا کہناتھا کہ خواتین کے ساتھ ہراسگی یا استحصال قطعاً برداشت نہیں، ہراسمنٹ، تشدد یا زیادتی کے حوالے سے زیرو ٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

The post خاتون کو ہراساں کرنے پر لینڈ کروزر کا مالک گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gjtcaFD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...