Urdu news

Thursday, 15 September 2022

منگیتر کے گھر کے باہر بیٹھا نوجوان قتل

 کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم شخص نے منگیتر کے گھر باہر بیٹھے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول نے شادی شدہ لڑکی کو طلاق دلوا کر منگنی کی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں پیش آیا جہاں گھر کے باہر بیٹھا ہوا نوجوان نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن غلام ارباب رسول نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 20 سالہ فیصل کے نام سے کی گئی جو کہ اپنی منگیتر کے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مقتول نے جس لڑکی سے منگنی کی تھی وہ شادی شدہ تھی جس کی اپنے کزن شاہد سے کچھ عرصے قبل ہی شادی ہوئی تھی اور متقول نے اسے شوہر سے طلاق دلانے کے بعد ایک ہفتے قبل ہی اس سے منگنی کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کا آبائی تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے مانسہرا سے بتایا جارہا ہے جو بلدیہ گلشن غازی کا ہی رہائشی ہے۔

انھوں نے واقعہ کے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا کہ نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنانے میں جو اسلحہ استعمال کیا گیا ہے اس پر سائلنسر لگا ہوا تھا کیونکہ کسی نے بھی فائر کی آواز نہیں سنی جبکہ مقتول کو گردن کے قریب لگنے والی گولی کندھے کے عقب سے باہر نکل گئی۔

ابتدائی تفتیش میں پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے تمام پہلوؤں پر مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

The post منگیتر کے گھر کے باہر بیٹھا نوجوان قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Y2HE5kt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...