Urdu news

Wednesday, 14 September 2022

بھکر؛ مسلح افراد کا راستہ روک کر طلبہ پر وحشیانہ تشدد

بھکر: دریا خان کے قریب مسلح افراد نے طلبہ کا راستہ روک کر انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 8 مسلح افراد کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے طلبہ کو ٹی ایچ کیو اسپتال دریا خان منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا بچوں کے والدین سے تنازع چل رہا تھا، جس پر مسلح افراد نے بڑوں کا غصہ 4 بچوں پر وحشیانہ تشدد کرکے نکالا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت طلبہ خدا ،رسول کے واسطے دے کر بچاؤ بچاؤ کی آوازیں لگاتے رہے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کررہے ہیں، تشدد کا نشانہ بنانے والے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

The post بھکر؛ مسلح افراد کا راستہ روک کر طلبہ پر وحشیانہ تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/USMmjPV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...