Urdu news

Wednesday, 21 September 2022

ملک میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 2 مریض  انتقال کرگئے

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

 

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2مریض کورونا وبا کا شکار بن گئے جب کہ 72  مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق  24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 13 ہزار 945  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے  جن میں سے 121 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا۔

قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے شکار 72 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.87  فی صد ریکارڈ کی گئی۔

The post ملک میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 2 مریض  انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4DnqBJL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...