Urdu news

Tuesday, 13 September 2022

مسجد نبوی واقعے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسجد نبوی واقعے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف درج تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مسجد نبوی واقعے کے تناظر میں مقدمات کیخلاف شیخ رشید ، فواد چوہدری و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں کی سماعت کی۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہاں ملک میں جب حکومت تبدیل ہوئی تو ہمارے خلاف توہین عدالت کے کیسز درج ہونا شروع ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان، شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی قیادت پر توہین مسجد نبویﷺ کا مقدمہ درج

حکومت اور سیکرٹری نیشنل اسمبلی کی رپورٹس عدالت میں جمع کرائی گئی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ ہے کہ ہمارے پاس کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

ہائیکورٹ نے مسجد نبوی واقعے پر درج تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو رپورٹ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ غیر ضروری ہراساں نا کریں وہ کام نا کریں جو ہمیشہ سے ہوتے رہے ہیں ، بلاوجہ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی پرپاکستانی شہری کو3 سال قید کی سزا

عدالت نے درخواست گزاروں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نا فوج کو ہراساں کر رہا ہے نا حکومت کو، اس کا ایک معمولی اور معصومانہ سا سوال ہے کہ انتخابات کرا دیں، میرے خلاف ایک مقدمہ فیصل آباد، ایک اٹک، ایک لاہور اور ایک تھانہ کوہسار میں ہے تو کیا سب جگہ جاؤں؟ پھر تو سارا مہینہ اسی کام میں لگا رہے گا، میں تو اس واقعہ کے وقت مدینہ شریف میں موجود بھی نہیں تھا، جب کچھ نہیں ملا تو انہوں نے یہ کیسز نکال لیے۔

The post مسجد نبوی واقعے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iK3ac7o

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...