اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اتنا گر چکا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کو الیکشن اور سیاست سے نتھی کررہا ہے۔
سابق وزیر دفاع نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ موجودہ حکومت اس ذمے داری سے متعلق مقررہ وقت پر آئین اور ادارے کی بہترین روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔
The post اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے، خواجہ آصف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/89TLVJy
No comments:
Post a Comment