Urdu news

Thursday, 22 September 2022

ملک میں کورونا وائرس کے 2 مریض  انتقال کرگئے، 76 کی حالت نازک

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے  متاثر مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔

 

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریض کورونا وبا کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے جب کہ ملک میں 76  مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق  24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 397  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے  جن میں سے 93 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا۔

قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے شکار 76 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح گزشتہ روز کی مناسبت سے معمولی کم ہوکر 0.57  فی صد ریکارڈ کی گئی۔

The post ملک میں کورونا وائرس کے 2 مریض  انتقال کرگئے، 76 کی حالت نازک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eM8BRaD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...