Urdu news

Monday, 19 September 2022

رائیونڈ میں نشے کی عادی خاتون جنسی زیادتی کا شکار، ملزمان گرفتار

 لاہور: رائیونڈ میں ملزمان نے منشیات کی عادی خاتون کو نشے کا لالچ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے متصل رائیونڈ میں درندہ صفت ملزمان نے جنسی ہوس کی خاطر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قصور کی رہائشی خاتون نشے کی عادی کی جسے ملزمان نشے کا لالچ دیکر لاہور لائے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رائیونڈ پولیس نے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

The post رائیونڈ میں نشے کی عادی خاتون جنسی زیادتی کا شکار، ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hLaSjcO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...