Urdu news

Monday, 19 September 2022

پروفائل ڈیٹا ہیک کرکے رقوم ہتھیانے والے تین ملزمان گرفتار

 کراچی: جوہر آباد انویسٹی گیشن پولیس نے پاکستان اور بیرون ممالک میں فراڈ کے ذریعے رقوم ہتھیانے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15 یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کے قریب چائے کے ہوٹل پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان انعام اللہ ، محمد عرفان ، فلپس عنصر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان پاکستان اور بیرون ممالک سادہ لوح افراد کو جھانسہ دیکر انکا کا پروفائل ڈیٹا و بینک اکاؤنٹس مختلف جعلی آئی ڈیز کے ذریعے حاصل کرتے،فراڈ کے ذریعے ان کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل  اور مختلف نوعیت کے جعلی دستاویزات بنا کر ان کا استعمال بھی کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اکاؤنٹس ہیک کر کے ہزاروں ڈالر کی لوٹ مار میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں شامل انعام اللہ ماسٹر مائنڈ آٹی ایکسپرٹ ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 لیپ ٹاپ یو ایس بی ، ہارڈ ڈسک ، مختلف پاسپورٹس اور چیک بک برآمد ہوئی ہے۔

The post پروفائل ڈیٹا ہیک کرکے رقوم ہتھیانے والے تین ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/F1o7A6x

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...