Urdu news

Tuesday, 13 September 2022

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر ایف آئی اے کا چھاپہ

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چھاپہ مارا ہے۔

چھاپے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں، ان کے گھر پر چھاپہ مارنا لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا، انہیں ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیف اللہ نیازی کے ساتھ زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین سینٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے کی سختی سے مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور اُن کے ہینڈلرز ہمیں دیوار کے ساتھ لگا رہے ہیں۔ آج سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا گیا،گھر سے ان کا موبائل اور کمپیوٹر اٹھا کر لے گئے۔

عمران خان نے خبردار کیا کہ،امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز کو ان سارے اقدامات کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

The post پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر ایف آئی اے کا چھاپہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RmOF8t0

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...