اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور شخص انتقال کرگیا۔
قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص کورونا وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا جب کہ ملک میں 75 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 791 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 67 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا۔
قومی ادارۂ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے شکار 75 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح گزشتہ روز کی مناسبت سے معمولی کم ہوکر 0.40 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
The post کورونا وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، 67 نئے کیسز کا اندراج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vAe7fco
No comments:
Post a Comment