Urdu news

Thursday, 22 September 2022

پنڈ دادن خان میں لڑکی کو غیرت کے نام پرآگ لگا کر قتل کردیا گیا

پنڈ دادن خان: پنجاب کے شہر پنڈ دادن خان میں لڑکی کو غیرت کے نام پر آگ لگا کر قتل کردیا گیا۔مقتولہ کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنڈ دادن خان میں لڑکی رقیہ کو غیرت کے نام پر آگ لگا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کے والد محمد نواز اور والدہ سکینہ بی بی پر مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کے بیانات میں تضاد پر قتل کا شک ہوا۔ والدین نے قتل کو اتفاقی حادثہ بنانے کی بھی کوشش کی۔ قتل کا مقدمہ تھانہ پنڈ دادن خان پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقتولہ کا چہرہ اور سر کے بال آگ سے محفوظ تھے جبکہ جسم مکمل جل چکا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

The post پنڈ دادن خان میں لڑکی کو غیرت کے نام پرآگ لگا کر قتل کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TmJdH6k

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...