اسلام آباد: جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درست قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج دھمکی کیس میں عمران خان کی دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے جے آئی ٹی سے جواب طلب کیا کہ دہشت گردی کا مقدمہ بنتا ہے یا نہیں۔ جے آئی ٹی نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درست قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تقریر نامناسب ضرور مگر دہشت گردی کی دفعہ نہیں بنتی، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسپیشل پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو آگاہ کردیا کہ دہشت گردی کی دفعہ لگتی ہے، اس کیس میں چالان رپورٹ تیار ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جج دھمکی کیس میں عمران خان جے آئی ٹی میں پیش، 20منٹ تک تفتیش
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ دہشتگردی کی دفعات کیلئے کچھ بنیادی عناصر ضروری ہوتے ہیں، عمران خان پر درج مقدمے میں وہ تمام عناصر موجود نہیں، دہشتگردی کا مقدمہ خوف اور دہشت کی فضا پیدا کرنے پر ہی بن سکتا ہے، محض ایسی فضا پیدا ہونے کے امکان پر مقدمہ نہیں بن سکتا، درخواست اگر آتی تو ان کی طرف سے آتی جن کے لیے کہا گیا تھا۔
The post عمران خان پر دہشتگردی کیس درست قرار، جے آئی ٹی کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/W7sX0Ei
No comments:
Post a Comment