Urdu news

Wednesday, 14 September 2022

ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کیساتھ کھڑی ہے، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود بھی حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز معاف کرتا ہےاور وزیر توانائی مؤخرکرتا ہے۔صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔سیلاب زدگان کی مدد نہیں،صرف فوٹو کھنچوائی جارہی ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔ لاپتا شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی،ہائیکورٹ سےملتی ہے۔ اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کےمنہ میں زیرہ ہے۔ ایسادکھائی دیتا ہےکہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سےبڑا مسئلہ ہے۔ مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانےوالےعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔

The post ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کیساتھ کھڑی ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HK4SeUM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...