Urdu news

Tuesday, 20 September 2022

ڈینگی مچھر کا مقابلہ کرنے کے لیے لاکھوں مچھلیوں کی فوج تیار

 لاہور: پنجاب میں ڈینگی مچھرکے لاروا کو ختم کرنے لیے لاکھوں کی تعداد میں ڈینگی کلِر مچھلیوں کی فوج تیار کرلی گئی ہے ۔23 لاکھ سے زائد تلاپیہ مچھلی بچہ مختلف اضلاع میں تالابوں ،جوہڑوں اور جھیلوں میں چھوڑا جارہاہے۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی بخار پھیلناشروع ہوگیا ہے، جس کی وجہ  بننے والے مچھرکے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کے علاوہ پنجاب فشریزبھی متحرک ہوگئی ہے۔ محکمے نے رواں برس بھی ڈینگی لاروا ختم کرنے کے لیے 23 لاکھ تلاپیہ مچھلیوں کی فوج تیار کرلی ہے۔ ماہی پروری ماہرین کا کہنا ہے کہ تلاپیہ ایک چھوٹی مچھلی ہے اور دور جدید میں سائنس دان ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریاں پھیلانے والے مچھروں کے خلاف اس مچھلی کے استعمال پر کام کر رہے ہیں۔

ڈی جی فشریز پنجاب ڈاکٹرسکندرحیات نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈینگی مچھرچونکہ پانی میں پرورش پاتا ہے اگر پانی پرندوں کے برتنوں سے ملے تو اسے گرا دیا جاتا ہے، اگر گھروں میں ایئرکولر یا ٹائروں میں ملے تو اسے تلف کروا دیا جاتا ہے، جو مکنیکل کنٹرول کہلاتا ہے۔دوسرا طریقہ کیمیکل کنٹرول ہوتا ہے جو ایسے تالابوں میں استعمال کیا جاتا ہے جن کا سارا پانی ضائع نہیں کیا جا سکتا اور جہاں کیمیکل کے استعمال سے لاروا کو ختم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کنٹرول کا تیسرا طریقہ بائیولوجیکل ہے جس میں تلاپیہ مچھلیوں کو پانی میں چھوڑا جاتا ہے۔ یہ طریقہ ایسے آبی ذخائر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جہاں کا پانی انسانی استعمال میں آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماراعملہ پانی کا پی ایچ (تیزابیت یا کڑواہٹ کی سطح) چیک کرتا ہے۔ اس کی کامیابی کے امکانات کا جائزہ لیتے ہیں اور پھر وہاں پر تلاپیہ اور گراس کارپ مچھلیاں چھوڑی جاتی ہیں جس سے بائیولوجیکلی ہمارا ڈینگی لاروا کنٹرول ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہماری ٹیمیں ڈینگی کلِرمچھلیاں تالابوں، جوہڑوں اورجھیلوں میں چھوڑرہی ہے۔ تلاپیہ عام مچھلی کے مقابلے میں مہنگی اورکھانے میں لذیزہوتی ہے۔

The post ڈینگی مچھر کا مقابلہ کرنے کے لیے لاکھوں مچھلیوں کی فوج تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/SjRQGiT

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...