Urdu news

Monday, 19 September 2022

چیلنجز کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، چین

 نیویارک: چین نے کہا ہے کہ تمام چیلنجز کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی۔

چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سمیت تمام چیلجنز کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان نے اپنے ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اعلی سطح کے قریبی رابطوں کو جاری رکھنے اوردونوں ممالک کے درمیان دائمی اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

The post چیلنجز کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، چین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9C0ngzf

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...