Urdu news

Sunday, 18 September 2022

کراچی میں ڈینگی کا پھیلاؤ: اسکولوں میں اسمبلی و پی ٹی سیشن معطل

 کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کیلئے تمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی سیشن معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ڈینگی اور ملیریا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے جس سے بچاؤ کیلئے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جانب سے کراچی کے اسکولوں کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے ایک ماہ کیلئے تمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی سیشن پر پابندی لگا دی ہے جب کہ طلباء کو فل آستین کی شرٹس پہن کر اسکول آنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول مستقل بنیادوں پر ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے اسپرے کرانے کے پابند ہوں گے اور ملیریا اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال ڈینگی کے 4676 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، شہر میں رواں سال 11 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

The post کراچی میں ڈینگی کا پھیلاؤ: اسکولوں میں اسمبلی و پی ٹی سیشن معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GVZ07di

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...