Urdu news

Wednesday, 21 September 2022

عمران خان پر فرد جرم کل عائد ہوگی، سرکلر جاری، پولیس کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

 اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی سماعت کے سلسلے میں سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

عمران خان کی توہین عدالت کیس میں کل عدالت میں پیشی سے متعلق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کردیا، جس کے مطابق لارجر بینچ کل 22 ستمبر کو دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: توہین عدالت کیس؛ اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے۔ اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لا افسران کے علاوہ 3 عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔ 15 کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہو گی۔ کمرہ عدالت میں آنے والوں کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا۔ سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی انتظامات کرے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post عمران خان پر فرد جرم کل عائد ہوگی، سرکلر جاری، پولیس کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/W3nSkFO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...