Urdu news

Monday, 19 September 2022

حافظ نعیم نے کے الیکٹرک بلز میں میونسپل ٹیکس مسترد کردیا

 کراچی: حافظ نعیم نے کے الیکٹرک بلز میں میونسپل ٹیکس مسترد کردیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ مسائل کا گڑھ بن چکا، حکومت ریلیف کے لئے اقدامات نہیں کررہی ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھوٹ رہی ہیں ، جاگیردار وڈیرے 75 سال سے پاکستان پر قابض ہیں، سندھ کی بربادی اس نظام کو چلانے والوں پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر بڑے دھڑلے سے کہتے ہیں مچھر مار اسپرے کے لئے 25 مشینیں کام کررہی ہیں، جبکہ جماعت اسلامی کی الخدمت کی  ہی 25 مشینیں کام کررہی ہیں، کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ لوگ بدترین مسائل سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے ایم سی ٹیکس وصولی پر شہریوں نے کے الیکڑک کی گاڑیوں میں کچرا ڈالنا شروع کر دیا

حافظ نعیم نے کہا کہ عدالت سے توقع ہے کہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ریلیف ملے گا، لوگوں کے لئے بجلی کے بل کی ادائیگی مشکل کردی گئی، کے الیکٹرک میونسپل ٹیکس کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعلی سندھ نے اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ان کا حکومت کرنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کچرے کو صاف نہیں کررہے لیکن چارجز عائد کردیے گئے، حکومت سندھ اور کے الیکٹرک سن لے یہ چارجز قابل قبول نہیں، 24 تاریخ کو اس پر ریفرنڈم کرانے جارہے ہیں، عوام سے رائے لیں گے فیول ایڈجسمنٹ اور چارجز واپس نہ لئے گئے تو کیا ہم بجلی کے بل ادا کریں یا نہیں، حکومت اور کے الیکٹرک مافیا کے خلاف جدوجہد کریں گے اور سڑکوں پر آئینگے۔

The post حافظ نعیم نے کے الیکٹرک بلز میں میونسپل ٹیکس مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MQHgLFd

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...