Urdu news

Friday, 16 September 2022

گینگ آف تھری ’’زرداری، نواز، فضل‘‘ الیکشن نہیں روک سکتے، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمن الیکشن نہیں روک سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔ 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رکا۔

سابق وزیر داخلہ نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقتصادی صورت حال نازک ہو گئی ہے۔ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ باہر سے کوئی امداد آئی، نہ انہیں اندر سے مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز اور فضل الرحمن انتخابات نہیں روک سکتے۔

The post گینگ آف تھری ’’زرداری، نواز، فضل‘‘ الیکشن نہیں روک سکتے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5ARYdLt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...