Urdu news

Monday, 31 October 2022

لاہور؛ رشتہ نہ دینے پر لڑکی اور اہل خانہ پر تیزاب پھینک کر ملزم فرار

 لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں ملزم رشتہ نہ دینے پر لڑکی اور اس کے اہل خانہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت میں تیزاب گردی کا عاقہ شاہدرہ ٹاؤن  میں پیش آیا، جہاں ملزم مشتاق مسیح نے رشتہ دینے سے انکار پر طیش میں آکر لڑکی اور اس کے گھر والوں پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت مزاحمت کرنے پر ملزم مشتاق مسیح نے لڑکی کی والدہ نصرت بی بی، والد صادق مسیح اور 32 سالہ بھائی راشد مسیح پر بھی تیزاب پھینکا، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جب کہ تیزاب گردی کا شکار بننے والے چاروں افراد کو علاج کے لیے میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post لاہور؛ رشتہ نہ دینے پر لڑکی اور اہل خانہ پر تیزاب پھینک کر ملزم فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TIR9uxl

 ’’تلاش‘‘ ایپ: اسٹریٹ کرائم کے خلاف موثر ہتھیار

 کراچی:  دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے بلکہ جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے، اور خوش قسمتی سے رجحان اب وطن عزیز میں بھی تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کا ایک ثبوت حال ہی میں سندھ پولیس نے بھی دیا ہے۔

سندھ پولیس کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ایپ تیار کی ہے، جس کی مدد سے دوران چیکنگ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت کے ساتھ دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے گا۔

اس حوالے سے گزشتہ دنوں سنٹرل پولیس آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کی گئی ایپ ’’ تلاش ‘‘ کا باضابطہ افتتاح کر کے تینوں زونز کے ایس ایس پیز کے علاوہ دیگر پولیس افسران کو ’’تلاش‘‘ ایپ کی ڈیوائسز فراہم کیں۔

تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ سندھ پولیس اپنے دستیاب وسائل میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کو نیکل ڈالنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لارہی ہے۔

ٹیکنالوجی کی مدد سے انسداد جرائم کو یقینی بنانے اور حقیقی معنوں میں جرائم پیشہ عناصر کو شکست دینے کے ضمن میں اس ایپ کو ایک مؤثر اور بہترین ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ، انھوں نے اس ایپ کو بنانے اور متعارف کرانے پر محکمہ پولیس کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کاوش کو لائق ستائش و تحسین قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اس ایپ کو کراچی میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور جلد ہی اس کے دائرے کو سندھ کے دیگر اضلاع تک وسعت دیدی جائیگی، اس سافٹ ویئر کو بنانے کا مقصد تفتیش کو آسان بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کی مشکلات بڑھانا اور ان کے حوصلوں کو پست کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی پرویز چانڈیو نے بنائی جانے والی ’’تلاش‘‘ ایپ کے حوالے سے بتایا کہ اس ایپ بنانے کا مقصد اسٹریٹ کرائم سے نبردآزما ہونا ہے ، ایپ کی مدد سے ناکہ بندی کے وقت کسی مشتبہ شخص کو روکیں تو اتنا وقت نہیں ہوتا کہ اس کی مکمل تفتیش یا معلومات حاصل کی جا سکیں۔

تاہم مذکورہ ایپ سے اگر وہ کرمنل ریکارڈ کا حامل ہوا تو اس کی تمام معلومات ایک کلک پر سامنے آجائیں گی ، تلاش ایپ موو ایبل ڈیوائس ہے اور اسے ساتھ رکھنا اور لیجانا انتہائی آسان ہے جبکہ اسے بائیو میٹرک کے ذریعے استعمال کیا جاسکے گا ۔

پرویز چانڈیو کا کہنا تھا کہ تلاش ایپ کو نادرا سمیت دیگر ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہو گی جبکہ کسی بھی ڈیوائس کے جی پی ایس سے ٹریک بھی کیا جاسکے گا ، انھوں نے بتایا کہ تلاش ایپ میں کراچی سمیت پورے سندھ کے 15 لاکھ جرائم پیشہ عناصر کا ڈیٹا موجود ہوگا ، تلاش ایپ کی مدد سے مطلوب ملزمان کی ویریفیکشن بھی کی جاسکے گی اس کے ساتھ ساتھ جعلی نمبر پلیٹس اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی چیک کیے جاسکیں گے اور ضمانت پر رہا ملزم کا پتہ لگایا جاسکے گا۔

پرویز چانڈیو نے کہا کہ تلاش ایپ جس ضلع میں پولیس کے زیر استعمال ہوگی تو اس ضلع کے افسر کو معلوم ہوگا ، اس ایپ میں ایف آئی ار کی ڈیجیٹل کاپی بھی موجود ہوگی اور مشتبہ مطلوب ملزم کی شناخت بھی فوری طور پر ہوسکے گی جبکہ اس ایپ میں پولیس ملازمت کا ریکارڈ بھی موجود ہیم جس کی مدد سے جعلی پولیس اہلکار بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ، تلاش ایپ کی مدد سے کسی مقام سے ملنے والی نامعلوم نعش کے فنگر پرنٹس کی مدد سے بھی شناخت ہو سکے گی۔

گزشتہ ماہ 8 اکتوبر کو نارتھ ناظم آباد بلاک ایم متین فوڈ کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعہ میں تیموریہ تھانے کے پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں وہاں سے گزرنے والا رکشا زد میں آگیا جس کے نتیجے میں ماں کی گود میں موجود 9 ماہ کی عنابیہ سینے پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئی اور اس کی والدہ حنا ہاتھ پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئی جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس کا موقف سامنے آیا کہ معصوم بچی کو ڈاکوؤں کی گولی لگی کیونکہ ڈاکو رکشے سے آگے تھے اور پولیس رکشے کے عقب میں تھی۔ واقعہ کے بعد ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف عثمان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ تیموریہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر کے اس میں ملوث ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کی ہدایت پر ایس ایس پی سینٹرل نے ایس ڈی پی او شادمان ٹاؤن اور ایس ڈی پی او ناظم آباد پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں جبکہ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا سراغ لگانے کا ٹاسک سونپا اور پولیس نے کئی روز کی سخت جدوجہد اور کئی کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنے کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر انھیں قانون کی گرفت میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے اپنے دفتر میں ایس ایس پی سینٹرل کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران معصوم عنابیہ قتل کیس میں گرفتار ڈاکوؤں کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایچ او شارع نور جہاں غلام نبی آفریدی نے مذکورہ واردات میں ملوث 2 ڈاکوؤں وسیم اور اسامہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا۔

دونوں ڈاکو نارتھ ناظم آباد ڈسلوا کے رہائشی اور ان کا آبائی تعلق خیبرپخونخوا سے ہے۔ گرفتار ڈکیت اسامہ سال 2020 میں 2 بار منگھوپیر اور شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا جبکہ رواں سال 2022 میں بھی 2 بار مومن آباد اور شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی وسیم سال 2020 میں 3 بار نارتھ ناظم آباد ، تیموریہ اور گلستان جوہر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جبکہ رواں سال شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا ہے۔

The post  ’’تلاش‘‘ ایپ: اسٹریٹ کرائم کے خلاف موثر ہتھیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xAFmkJK

ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، فارن فنڈد فتنے 2000 لوگ 22 کڑوڑ عوام نہیں ہوتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی ، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتا ہے، وہ ملک میں بلڈ شیڈ سے انقلاب لانا چاہتا ہے حالانکہ ذلت اور رسوائی اب صرف فارن فنڈد فتنے اور توشہ خانے کے چور کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے جواب دیا کہ فارن فنڈڈ فتنہ اور بندوق سے انقلاب لانے کا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہا ہے ؟

 

انہوں نے کہا کہ ‎ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ ہم غیر ضروری سچ نہیں بولنا چاہتے، ذلت اب صرف فارن فنڈد فتنہ کی ہوگی جس نے آرمی چیف ہو اپنے اقتدار بچانے کے لئے تا حیات ایسٹینشن دینے کی آفر دی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کھلے عام افواج پاکستان کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے، ‎فارن فنڈڈ فتنہ کسی کے کہنے پہ آپ نے پورے پاکستان کو چور بنا دیا؟ فارن فنڈد فتنہ بہت بزدل شخص ہے صرف بھڑکیں مار رہا ہے۔

The post ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/H6894g2

وزیراعظم کل اپنے پہلے دورۂ چین پر روانہ ہوں گے، اہم معاہدے متوقع

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل یکم نومبر کو اپنے پہلے دورۂ چین روانہ ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین کئی اہم معاہدے بھی متوقع ہیں۔

11 اپریل 2022ء کو منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورۂ چین ہے، جس کی دعوت چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے دی تھی۔ حالیہ دورے میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور  معاشی تعاون سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ازبکستان میں 16 ستمبر 2022ء کو بھی ملاقات ہوئی تھی۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کے تاریخی انعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین رہنماؤں میں شامل ہیں۔ اس موقع پر  اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہو گا۔

یہ دورہ دونوں  ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے میں چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔  علاوہ ازیں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ دونوں ممالک کے قائدین سدا بہار آزمودہ اسٹرٹیجک کوآپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے۔ اس سلسلے میں ہونے والی ملاقاتوں اور اجلاسوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

دورے سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت متوقع ہے جب کہ مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔ دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

The post وزیراعظم کل اپنے پہلے دورۂ چین پر روانہ ہوں گے، اہم معاہدے متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1z4BAH6

کراچی؛ ہجوم کے تشدد سے 2 افراد کی ہلاکت میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

 کراچی: پولیس نے ہجوم کے تشدد سے نجی کمپنی کے 2 ملازمین کے ہلاک ہونے کے واقعے میں نامزد ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی کمپنی کے ملازمین کی ہلاکت کا معاملہ؛ مقدمے میں نامزد 4 ملزمان گرفتار

انویسٹی گیشن پولیس نے ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں 3 روز قبل نجی سیلولر کمپنی کے 2 ملازمین پر ہجوم کے تشدد اور بعد ازاں دونوں کی ہلاکت میں ملوث ایک اور نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق قتل کے معاملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم محمد حسین عرف شرارتی بابا کو سیلولر کمپنی کے ملازمین پر تشدد کے موقع پر سامنے آنے والی مختلف ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے۔ حالیہ گرفتاری کے بعد مقدمے میں نامزد گرفتار ملزمان کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران اب تک مجموعی پر 40 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں نجی کمپنی کے 2 ملازمین کی ہلاکت پراحتجاج

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مچھر کالونی اور اطراف میں سرپرائز سرچ آپریشن کیا جاتا ہے جب کہ اس سلسلے میں مخبروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے، جس سے پولیس کو ملوث افراد کی نشاندہی میں کافی حد تک کامیابی ہوئی ہے ۔

The post کراچی؛ ہجوم کے تشدد سے 2 افراد کی ہلاکت میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yh6N0V7

Sunday, 30 October 2022

لاہور؛ اغوا کی وارداتوں میں ملوث جعلی پولیس کا گروہ گرفتار

 لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلشن اقبال میں اغوا کی وارداتیں کرنے والے جعلی پولیس کے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اعظم قدیر اور رفیع پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے اور اس دوران شہریوں کو ہتھکڑی لگا کر مختلف مقامات پر لے جاکر جمع پونجی چھین لیتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے پستول و گولیاں،5 موٹر سائیکلیں، 2  رکشہ، پولیس وردی،ہتھکڑی،25 ہزارروپے نقدی برآمد ہوئی۔  اے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عقیلہ نقوی کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزمان کے قبضے سے لاہور پولیس کے جوان کی چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

خطرناک گروہ پولیس وردی کااستعمال کرکے ناکا لگا کر بھی شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتا تھا۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

The post لاہور؛ اغوا کی وارداتوں میں ملوث جعلی پولیس کا گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JcegziZ

کراچی؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے اوروالدین جھلس گئے

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گیس لیکیج سے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے۔

اورنگی ٹاؤن کی ملت کالونی کے ایک گھر میں سوئی گیس لیک ہونے کے باعث دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں میاں ،بیوی اور 5 بچے جھلس گئے۔آتش زدگی کے باعث گھر کی دیواریں اور چھت منہدم  ہوگئیں۔

ریسکیو ورکرز نے علاقہ مکینوں کی مدد سے گھر سے 7 افراد کو نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع تاخیر سے دی گئی تاہم جیسے ہی اطلاع موصول ہوئی فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی تاہم علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا تھا۔

فائرفائٹرز نے آگ بجھنے کے باوجود پورے گھر کا معائنہ کیا کچھ مقامات پر چنگاریاں موجود تھیں انہیں ٹھنڈا کر دیا گیا۔ آتش زدگی سے جھلس کر زخمی ہونے والوں میں گھر کے سربراہ 50 سالہ ریاض ولد امیر الدین 80 فیصد، ان کے دو بیٹے 26 سالہ علی رضا 50 فیصد ، 16 سالہ انس رضا 40 فیصد اور 14 سالہ اویس رضا 14 فیصد جھلسے ہیں جبکہ ریاض کی اہلیہ 50 سالہ حسن آرا اور دو بیٹیاں 22 سالہ علیزا اور 14 سالہ اریبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس لیک ہوتی رہتی ہے اور پہلے بھی آگ لگنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔ گیس کمپنی میں متعدد بار شکایات درج کرائی ہیں تاہم اب تک گیس لیکج کو ختم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

The post کراچی؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے اوروالدین جھلس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CwFtp0K

بنوں میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، خاتون سمیت دو جاں بحق

بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے منڈان میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا، جس میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر کھلے عام فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ سڑک پر چلنے والے تین راہگیر گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس افسر نے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ بظاہر جائیداد کے لین دین کا تنازع معلوم ہورہا ہے تاہم کوئی بھی حتمی بات تحقیق کے بعد ہی کی جائے گی۔

The post بنوں میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، خاتون سمیت دو جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8AFW6Vu

جولائی تا ستمبر ملک میں مہنگائی کی شرح 25.1 فیصد رہی

 اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہہ ماہی (جولائی تا ستمبر) ملک میں مہنگائی کی شرح 25.1 فیصد رہی ہے تاہم ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق پہلی سہہ ماہی میں ایف بی آر کے محصولات 17 فیصد بڑھے، جولائی تا ستمبر برآمدات میں 5.5فیصد اضافہ ہوا، درآمدات 7.9 فیصد کم ہوئیں، جولائی تا ستمبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا جبکہ جولائی تا ستمبر ترسیلات زر میں 3.6 فیصد، مجموعی سرمایہ کاری 83.7 فیصد کم ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مستحکم کرنسی کے لیے مضبوط معیشت کا ہونا ضروری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے زراعت تباہ ہوچکی ہے، گنے کی پیداوار 8 فیصد، چاول کی پیداوار 40.6 فیصد اور کپاس کی پیداوار24.6 فیصد کم ہوئی، گندم کا پیداواری ہدف 28.37 ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک مہنگائی 25.1 فیصد رہی جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں مہنگائی 8.6 فیصد تھی۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر میں تیل کی قیمت کم ہوئی تاہم ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر تک بجٹ خسارہ 672 ارب روپے رہا ہے، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 45.4 فیصد بڑھا تاہم گزشتہ برس اسی عرصے میں بجٹ خسارہ 462 ارب روپے تھا۔

وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26 اکتوبر 2022 تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 88 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہے تاہم مجموعی معاشی صورتحال بہتر نظر آ رہی ہے۔

The post جولائی تا ستمبر ملک میں مہنگائی کی شرح 25.1 فیصد رہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cO2N6Dn

سڑکوں کی تعمیر و مرمت، شہری ماہرین نے معیار پر سوالات اٹھادیے

کراچی: کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے شہر میں حالیہ برساتوں میں تباہ شدہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کردیا ہے لیکن شہری ماہرین نے اس کے طریقہ کار اور معیار پر سوالات اٹھادیے ہیں۔

معروف شہری منصوبہ ساز محمد توحید نے ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ بھی کے ایم سی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام خود نہیں کر رہی بلکہ تھرڈ پارٹی سے کرا رہی ہے اس وجہ سے معیار پر سودے بازی یقینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر صرف تارکول بچھادینا نہیں ہوتا، اسے پائیدار بنانے کے لیے اس کی انجنیئرنگ بہتر ہونی چاہیے تاکہ آئندہ برساتوں میں اورگٹر ابلنے کی صورت میں سیوریج کا پانی سڑکوں پر کھڑا نہ ہوجائے جس کے لیے ضروری ہے کہ کارپیٹنگ کے وقت سڑکوں کے دونوں اطراف ڈھلوان ہو تاکہ بارش یا گٹر کا پانی سڑکوں پر کھڑا نہ ہو اور فوری طور پر دونوں اطراف واقع برساتی نالوں میں بہہ جائے۔

کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کے ترجمان سکندر بلوچ کے مطابق کے ایم سی نے ابتدائی طور پر شہر کی 20 اہم سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جس کیلیے حکومت سندھ کی جانب سے خصوصی گرانٹ کے طور پر ایک ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

دریں اثناحکومت سندھ کے مطابق کراچی کی تباہ شدہ سڑکوں کا مکمل نیٹ ورک بحال کیلیے مجموعی طور پر 13 ارب روپے درکار ہونگے، وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق حال ہی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدرات منعقدہ اجلاس میں عالمی بینک کے ذمے داروں نے اس مقصد کے لیے 6 ارب روپے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ باقی ماندہ 7 ارب روپے کا بندوبست حکومت سندھ مختلف ذرائع سے کرے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں سیوریج کے نظام کی گنجائش بڑھانے اور اور اسے نئے سرے سے ڈیزائن کرنے کے لیے 25 ارب روپے کی ضرورت ہے، اس پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ عالمی بینک اس سلسلے میں کراچی واٹر بورڈ منصوبے کے تحت مالی مدد کرے گا۔

شہری منصوبہ ساز محمد توحید کا کہنا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے عالمی بینک سے مالی مدد حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، کے ایم سی خود اپنے وسائل سے یہ رقم حاصل کر سکتی ہے، کے ایم سی اگر میونسپل خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں کارکردگی کو بہتر بنائے تو شہریوں کا کے ایم سی پر اعتماد بڑھے گا اور وہ ٹیکس کی مد اتنی رقم دے سکیں گے۔

The post سڑکوں کی تعمیر و مرمت، شہری ماہرین نے معیار پر سوالات اٹھادیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/um34wUJ

اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کرنے والے 5افراد کو گرفتار کرلیا

 اسلام آباد: اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق ترنول اسلام آباد میں ابراہیم نامی شخص سے7 کلو گرام سے زائد چرس اور انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن سے آئے پارسل سے 48 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی محمد عدنان کو بھیجوایا جا رہا ہے۔

اے این ایف اور اے ایس ایف کی باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر مشترکہ کارروائی میں ملزم کے ٹرالی بیگ سے 7کلو گرام آئس برآمد کرکے صوابی کے رہائشی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم قطر ایئر ویز فلائٹ نمبر QR 601 سے دوحہ جا رہا تھا۔

کراچی میں دو مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 14کلو 400 گرام چرس برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتار کیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کرنے والے 5افراد کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7vJi54m

Saturday, 29 October 2022

سارے رنگ : ’پناہ گزین‘ نہیں’مہاجر‘۔۔۔ !

خانہ پُری
ر۔ ط۔ م

گذشتہ دنوں اردو کے ایک موقر اخباری کالم میں 1947ء کے بٹوارے کے ہنگام میں سرحد کے اُس پار سے یہاں پاکستان کی جانب آنے والے افراد کو ’پناہ گزین‘ لکھا گیا، تو خیال آیا کہ لفظ ’پناہ گزین‘ کے حوالے سے اظہارخیال کرلیا جائے۔

’پناہ گزین‘ کا لفظ عام طور پر کسی زمینی وآسمانی آفت، جیسے سیلاب وقحط وغیرہ یاجنگ وجدل کے باعث ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے والوں کے لیے برتا جاتا ہے، ایک لحاظ سے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ 1947ء میں بھی تو فسادات اور بلوے اس ’نقل مکانی‘ کا ایک بہت بڑا سبب بنے تھے، لیکن یہ بات تاریخی اعتبار سے نامکمل رہے گی۔

کیوں کہ یہ محض فسادات نہیں تھے، بلکہ آزادی کی ایک منظم تحریک اور الگ وطن کے حصول کا ایک افسوس ناک نتیجہ تھے، جو ہندوستان کے درمیان کھینچی جانے والی نئی سرحد کے دونوں جانب برپا ہوئے۔

اور یہ وہ تحریک تھی جس میں صرف موجودہ پاکستان یا 1971ء سے قبل کے ’متحد پاکستان‘ ہی کے مسلمانوں نے حصہ نہیں ڈالا تھا، بلکہ اس میں ہندوستان کے اُن مسلمان اقلیتی صوبوں اور علاقوں کا بھی ایک بہت بڑا حصہ ہے، جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے پورے مطالعہ پاکستان میں اس بنیادی ترین سوال کا جواب نہیں ملتا کہ دراصل پاکستان کا قیام منطقی طور پر کس طرح عمل میں آیا۔ ’قراردادِ پاکستان‘ کا تو تذکرہ ہوتا ہے۔

جس نے بلاشبہ الگ وطن کی ایک راہ متعین کی، لیکن قیام پاکستان پر اصل قانونی مہر ثبت کرنے والے 1945ء کے آخری انتخابات کا کوئی ذکر نہیں ہوتا، جس کے نتائج نے دراصل پاکستان کے قیام کو ممکن بنایا، بس کسی حد تک یہ ذکر ہو جاتا ہے کہ پاکستان کا قیام مکمل جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں ہوا۔۔۔! ارے یہ بھی تو بتائیے کہ جمہوری جدوجہد تھی تو کیوں کر۔۔۔؟ وہ کون سے انتخابات تھے۔۔۔؟ اور ان کے نتائج کیا آئے تھے۔۔۔؟ اور ماجرا یہ ہے ’متحد ہندوستان‘ کے ان آخری انتخابات میں پورے ہندوستان میں پھیلی ہوئی مسلمانوں کی 30 مخصوص نشستوں پر قائداعظم کی زیرِقیادت ’آل انڈیا مسلم لیگ‘ نے کلین سوئپ کیا تھا، اور یہی وہ 30 اراکین تھے۔

جنھوں نے اپنے 100 فی صد ووٹ پاکستان کے قیام کے لیے دیے اور یوں یہ آزاد اور خودمختار مملکت دنیا کے نقشے پر ابھری۔ ان 30 نشستوں میں سے 17 نشستیں (56 فی صد) ان مسلم اقلیتی علاقوں کی تھیں، جو کبھی پاکستان کا حصہ نہ بن سکے۔

جن میں ’یوپی‘ کی چھے، بہار، مدراس اور بمبئی کی تین، تین، جب کہ آسام اور ’سی پی‘ کی ایک ایک نشست شامل تھی، اِدھر کی 13 نشستوں میں بنگال اور پنجاب کی چھے، چھے اور سندھ کی ایک نشست شامل تھی۔

اس طرح تاریخی طور پر 1947ء میں یہاں نقل مکانی کرنے والے ہندوستانی مسلمان عام ’پناہ گزین‘ یا ’تارکین وطن‘ ہرگز نہیں ہوئے، بلکہ انھوں نے بھی اس نئے مملکت کے لیے باقاعدہ اور ایک بھرپور عملی جدوجہد کی تھی اور اب وہ اس جانب عازم سفر ہوئے تھے۔

بہت سے ہجرت کرنے والے تو بانی پاکستان محمد علی جناح کی پکار پر اس جانب آئے تھے، کیوں کہ نئی مملکت میں امورِ ریاست چلانے کے واسطے ماہرین اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی شدید کمی تھی۔

ان تاریخی حقائق کے ساتھ ایک بڑا سبب یہ بھی ہے کہ بعد میں ان افراد کو یہاں ’شناخت‘ کے مسائل کا سامنا ہوا، جو عین منطقی امر تھا، کیوں کہ جذباتی طور پر ایک عرصے تک یہ ہندوستان سے آنے والے مسلمان خود کو فقط ’پاکستانی‘ کہتے رہے، جو ظاہر ہے ایک شہریت تو ہو سکتی ہے، لیکن نسلی اور لسانی شناخت کے خانے کو کسی طور پر بھی پُر نہیں کر سکتی۔

اب کوئی بھی لسانی گروہ کسی نہ کسی نام سے تو پکارا جانا ہی تھا، تو انھیں مختلف ناموں سے پکارا جانے لگا، جن میں مکڑ، تلیر، مٹروا، بھیّا کے علاوہ ’پناہ گیر‘ اور ’پناہ گزین‘ جیسے الفاظ بھی شامل تھے، جن مین بہت سی جگہوں پر تضحیک کا پہلو نہ بھی ہو تو یہ ان ’ہندوستانی مسلمانوں‘ کو کسی طور بھلے نہیں لگتے تھے۔

اب انھی ’القابات‘ میں ایک لفظ ’مہاجر‘ بھی تھا۔ ’نیپ‘ (نیشنل عوامی پارٹی) کے راہ نما محمود الحق عثمانی کی سیاسی تحریک اور ممتاز فلسفی و دانش وَر رئیس امروہوی کی تحریروں سے اس قومیت کے خدوخال واضح ہوئے اور ان افراد نے اپنی شناخت کے لیے چُن لیا اور خود کو بہ صد شوق ’مہاجر‘ کہلوانے لگے، اب ان کی دوسری، تیسری اور چوتھی پشت دنیا میں آچکی ہے، چوں کہ اِن کے لسانی خانے میں اب بھی ایک ’خلا‘ موجود ہے۔

اس لیے وہ خود کو ’مہاجر‘ یا ’اردو اسپیکنگ‘ ہی کہتے ہیں۔ اس واسطے بُہتیری بحث ہوتی ہے کہ ہجرت تو بڑوں نے کی تھی اور پنجاب میں بھی مشرقی پنجاب سے بہت ہجرت ہوئی، وہ بھی تو پھر مہاجر ہوئے؟ تو اس کا جواب یہی ہے کہ پنجاب میں سے بیش تر افراد کو سرحد پار بھی اپنی ہی قوم کا علاقہ ملا، اور وہ پھر اسی ’پنجابی قوم‘ کا حصہ بن گئے، جب کہ یہاں یہ صورت حال نہ تھی۔

دوسری بات یہ کہ ہر لفظ اپنے استعمال سے معنی بدلتا ہے، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی عام سا لفظ ’اسم‘ بن جاتا ہے اور پھر اس کے وہ معنی بھی تسلیم کرلیے جاتے ہیں۔

ایسا ہی لفظ ’مہاجر‘ بھی ہے، جو عام طور پر ہندوستان کے اقلیتی علاقے سے پاکستان آنے والے مسلمانوں اور ان کی نسلوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور وہ اسے بہ صد خوشی اب بھی اپنی شناخت بتاتے ہیں، انھیں ’پناہ گزین‘ یا دیگر اور کسی نام سے پکارا جائے، تو وہ اب برا محسوس کرتے ہیں۔

ممتاز دانش ور محفوظ النبی صاحب بھی اس موقف کے حامی ہیں کہ ’انھیں مہاجر کہا جائے، کیوں کہ نواب زادہ لیاقت علی خان اور جواہر لعل نہرو کے سمجھوتے کے نتیجے میں 1947ء میں سرحد کی دونوں جانب ہونے والی ہجرت باقاعدہ ’تبادلہ آبادی‘ تسلیم کی گئی ہے۔‘

اس لیے کم ازکم ان کا یہ بنیادی انسانی حق ہی سمجھتے ہوئے ہی ہمیں اتنی گنجائش تو دے دینی چاہیے کہ وہ دیگر اقوام کی طرح اپنی الگ لسانی شناخت ہی سے پکارے جائیں اور تاریخی طور پر بھی جب ہجرت کرنے والوں کا تذکرہ ہو تو تب بھی انھیں ’مہاجر‘ ہی کہا جائے کہ وہ تو براہِ راست خود ہجرت کرنے والے بھی تھے۔

۔۔۔

کم سوچیے، زیادہ ہنسیے اور مہربان رہیے!

خوشنود زہرا

آج کل کا دور ہے نااُمیدی کا، مایوسی کے احساس کی ایسی لہر ہے، جس میں جکڑے جانے کتنے لوگ اپنی الگ ہی دنیا میں گم نظر آتے ہیں۔

سڑک، بازار، دفاتر، کریانے کی دکانیں اور جنرل اسٹور پر الغرض کتنے ہی ایسے چہرے آپ کو نظر آئیں گے، جو فکر میں ڈوبے اور سوچتی آنکھوں سے معمول کا حصہ بنے ہوئے ہوتے ہیں۔ بظاہر سب کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی دنیا سے کٹے ہوئے محسوس ہوتے ہیں، غیرمحسوس انداز میں اُن کی الجھن آمیز آنکھوں سے عیاں ہوتا ہے کہ ان کی زندگی ایسی سہل اورسادہ تو ہرگز نہیں۔

حقیقت تو یہ ہے کہ ایسا صرف اُن چند افراد کے ساتھ ہی نہیں، بلکہ دانستہ یا غیردانستہ سبھی اس کا شکار ہیں، شاید یہ انسانی فطرت ہے کہ جب حالات اُس کی منشا کے مطابق نہ ہوں تو گھبرا اُٹھتا ہے اور نااُمیدی اور مایوسی میں گِھرتا چلا جاتا ہے۔

تو جناب چھوڑیے اِس نااُمیدی اور بے یقینی کی کیفیت کو، بس چند حقیقتوں کا ادراک حاصل کرلیجیے تاکہ زندگی سہل ہو جائے۔

سمجھوتا اور حقیقت شناسی زندگی کا حسن ہے، ہم آپ کو کام یاب زندگی کے چند ایسے نکات سے روشناس کراتے ہیں، جس کو جاننے کے بعد شاید آپ اپنی اُلجھنوں کو کسی حد تک بھلا کر پُرسکون ہوسکیں، جن کی یاد دہانی آپ کی زندگی کو آسان بنانے میں ماددگار رہے گی۔

٭ ماضی تبدیل نہیں ہوسکتا، ہم میں سے کتنے ہی ایسے افراد ہیں جو ماضی کی غلطیوں، دشواریوں یا محرومیوں کو حال پر بھی سوار رکھتے ہیں۔ یہ منفی رویہ ترک کیجیے اور ماضی کو بھول کر حال کی زندگی کی رعنائیوں کا لطف اٹھائیے، ماضی گزر چکا، اب جو ہے سو حال ہے جو مستقبل کی بنیاد ہے۔

٭ ہر ایک کا سفر مختلف اور تجربات جداگانہ ہیں۔ زندگی گزارنے کا ہر ایک کا اپنا طریقہ اور حالات ہیں جس کی بنا پر زندگی کا سفر ممکن ہو پاتا ہے، دوسروں پر غور کرنے کے بہ جائے اپنے راستے کی خرابیاں دور کرنے کو کوشش کیجیے۔

٭ تبدیلی، وقت کے ساتھ مشروط ہے۔ حالات و واقعات میں تبدیلی کا بنیادی محرک وقت ہے، اگر وقت آج بُرا ہے تو کل اچھا بھی ہوگا، بس خود پر یقین رکھتے ہوئے وقت سے ہم آہنگ ہوجائیے۔

٭ اپنے فیصلوں سے پرکھ محسوس نہ کیجیے۔ کبھی کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت اُس کے ہر پہلو کو اور ممکنہ نتائج کو خوب سوچیے، کیوں کہ مشکل حالات میں کیے گئے اہم فیصلے آپ کی زندگی میں تبدیلیوں کے محرک بنتے ہیں۔ اِن فیصلوں سے آپ کے فہم اور کردار کی مضبوطی کا اندازہ ہوتا ہے۔

٭ اتنا نہ سوچیے ! سوچنا اور خوب سوچنا ایک اچھی عادت ہے لیکن کسی بھی شے کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے، اس لیے بلاوجہ اور غیر ضروری معاملات میں الجھنے سے خود کو دور رکھیے اور معمولی باتوں کو ذہن پر سوار نہیں کیجیے۔

٭ خوشی اپنے اندر تلاش کیجیے، خوشی آپ کے اندر موجود ہے بس اُسے باہر لانے کی ضرورت ہے۔ کسی کھلتے ہوئے پھول کوکو دیکھ کر شادمانی محسوس کرنا یا کسی کی مدد کرکے سکون حاصل کرنا، یہ سب ایسی خوشیاں ہیں جس کیلئے آپ کو زیادہ تگ و دو کی ضرورت نہیں پڑتی۔ بس تلاشنے کی ضرورت ہے، تو اپنے آس پاس دیکھیے شاید خوشی کا سبب مل جائے۔

٭ مثبت سوچ، بہتری کی بنیاد ہے۔ اس لیے منفی سوچوں سے پرہیز کیجیے۔ جیسے اگر میں نے ایسا کیا تو وہ کیا کہے گا یا میں نے فلاں لباس پہنا تو لوگ کیا کہیں گے؟ ایسی باتیں سوچنا ترک کیجئے اور وہی کیجئے جو آپ کے دل کو بھاتا ہے۔ کیونکہ سوچ مثبت ہو تو کامیابی زیادہ دور نہیں رہتی، منفی سوچوں کو خود سے دور کریں اور روشن پہلو دیکھنے کی عادت اپنائیے۔

٭ خوب ہنسیے، قہقہے لگائیے، لیکن اُن کی تعداد بھول جائیں، خوش دلی سے مسکرانے کی عادت ڈالیں۔ ایسا کرنے والوں کے چہرے پر رونق بھی ہوتی ہے اور اُن کے سماجی تعلقات پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

٭ مہربانی کرتے ہوئے ناپ تول نہ کیجیے، ہر ایک کے ساتھ مہربانی سے پیش آنے کی عادت اپنائیے۔ کسی کا کوئی معمولی کام کرتے ہوئے بھی جھجک محسوس نہ کریں، نرم دلی سے پیش آئیے، اگر کچھ اور ممکن نہ تو پرندوں کے پینے کیلئے پانی کا انتطام کردیجیے۔

٭ خاموشی، ناکامی ہے! کم بولنا اچھی عادت ہے تاہم کبھی کبھار خاموشی بھی نقصان دہ ہوتی ہے۔ ہر معاملے پر اپنی رائے بنائیے اور ہوسکے تو اُسے اپنے دوستوں، گھر والوں، والدین، بہن بھائیوں سے بھی بانٹیے، کیوں کہ کبھی کبھار آپ کے وہ فیصلے جن پر آپ کی زندگی کا انحصار ہوتا ہے، خاموشی کی نذر ہوجاتے ہیں اور نتیجہ نقصان کی صورت نکلتا ہے۔

اُمید ہے آپ کو زندگی کو سمجھنے، پرکھنے اور طریقے سے گزارنے میں کچھ تو مدد میسر آئے گی۔ اپنی زندگی اپنے مطابق بسر کیجیے، کیوں کہ جانے والا زمانہ دوبارہ لوٹ کر نہیں آتا، نہ اچھا نہ بُرا۔

The post سارے رنگ : ’پناہ گزین‘ نہیں’مہاجر‘۔۔۔ ! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UsdQ8Ee

ابھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا: حارث رؤف

پرتھ: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ابھی ورلڈکپ ختم نہیں ہوا، کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے۔ اگلے تمام میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

پرتھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر دکھ ہوا۔اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ زمبابوے ہو یا ندرلینڈز ٹیمیں ورلڈکپ کی تیاری کرکے آتی ہیں۔دونوں میچز میں جیت کے لیے بھرپور کوشش کی مگر کرکٹ میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں انہیں بیٹرز نے میچز جتوائے ہیں۔ آئندہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

The post ابھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا: حارث رؤف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wtfSvm9

سیلاب متاثرہ بچوں کی تعلیم کیلیے عالمی برادری ہمارا ساتھ دے، وزیر تعلیم سندھ

 کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ  عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلاب متاثرین بچوں کی تعلیم و تربیت کی بحالی کے لیے ہمارا ساتھ دے۔

یونیسیف کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھے اساتذہ موجود ہیں جو ہر قسم کے حالات میں بچوں کو پڑھا سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ یونیسیف نے سندھ میں دو ہزار ہے زائد ٹیمپریری لرننگ سینٹرز قائم کرنے میں مدد کی، اس وقت تدریسی عمل کو بحال رکھنے کے لیے ہمیں 20 ہزار ٹینٹ کلاس رومز کی ضرورت ہے۔

سید سردار شاہ نے کہا کہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر ہم کمزور عمارتوں میں بچوں کو نہیں بٹھا سکتے، اس وقت بچوں کی غذائی قلت، چائلڈ پروٹیکشن اور ان کے نفسیاتی مسائل کے حوالے سے بھی سوچنا ہے۔

اس موقع پر یونیسف ہیڈ کوارٹر کے شعبہ تعلیم کے گلوبل ڈائریکٹر رابرٹ گورڈن جینکنز نے کہا کہ سیلاب کے بعد محمکہ اسکول ایجوکیشن نے بروقت اقدامات کئے۔

انہوں نے نقصان کے متعلق اسکول ایجوکیشن کے سروے کے عمل کو سراہتے ہوئے  کہا کہ بچوں کی اپنے علاقوں کی طرف واپسی کے بعد تعلیمی سلسلے کو بحال رکھنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

اس موقع پر وفد نے محکمہ تعلیم سندھ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ گلوبل پارٹنرز، کمیونٹیز اور فورمز پر سندھ کی تعلیم کی بحالی کے لیے کیس پیش کریں گے۔

 

The post سیلاب متاثرہ بچوں کی تعلیم کیلیے عالمی برادری ہمارا ساتھ دے، وزیر تعلیم سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TlzZrx4

کور کمانڈر پشاور کا باڑہ، شمالی وزیرستان سمیت دیگر علاقوں کا دورہ

 پشاور: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے میر علی، شمالی وزیرستان اور باڑہ، خیبر کا دورہ  کیا ہے۔

پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے میر علی میں آرمی پبلک اسکول کا افتتاح، بوائز ہاسٹل اور پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔پاکستان سویٹ ہوم 2017ء میں قائم کیا گیا تھا اور اس وقت میر علی اور میران شاہ کے 96 یتیم بچے بغیر کسی خرچ کے اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پبلک اسکول کا قیام مقامی لوگوں کا مطالبہ تھا جس میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔ اسکول میں ایک وقت میں 525 طلبہ کو داخل کرنے کی گنجائش ہے۔ بوائز ہاسٹل سے ملحقہ علاقوں کے 123 طلبہ کو مفت رہائش فراہم کی جارہی ہے۔

کور کمانڈر پشاور اسکاوٴٹس ٹریننگ اکیڈمی (ساوٴتھ) میر علی میں منعقدہ بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، جہاں 31 ویں ایڈیشن کے کل 1164 ریکروٹس تربیت کی کامیاب تکمیل کے بعد پاس آوٴٹ ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ باڑہ کے دوران کور کمانڈر نے تیراہ، باغ میدان، راجگال، لنڈی کوتل، باڑہ، مولا گوری اور جمرود سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگے میں شرکت کی اور علاقے میں قیام امن کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین نے علاقے میں امن کی بحالی اور این ایم ڈیز میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ قبائلی عمائدین نے کور کمانڈر کو سکیورٹی فورسز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

The post کور کمانڈر پشاور کا باڑہ، شمالی وزیرستان سمیت دیگر علاقوں کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uvBFswZ

Friday, 28 October 2022

ہجوم کے ہاتھوں ٹیلی کام کمپنی کے2 ملازمین کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا  گیا۔

قتل کا مقدمہ دہشت گردی اور املاک کونقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس اور رینجرز کی جانب سے رات گئے مچھر کالونی اورنواحی علاقوں میں کیے گئے آپریشن میں 34 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے 3 کی شناخت ہوگئی ہے۔شناخت کے بعد واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

جمعے کو ڈاکس تھانے کےعلاقے مچھر کالونی میں ہجوم نے بچوں کو اغوا کرنے کے الزام  لگا کر ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین  انجینئر ایمن جاوید اورڈرائیور اسحاق پنہورکو ڈنڈے، پتھراورسیمنٹ کے بلاکس مار کر قتل کردیا تھا اوران کی گاڑی کو بھی آگ لگادی تھی۔

رات گئے ڈاکس پولیس نے ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین  بہیمانہ قتل کامقدمہ الزام نمبر 2022/602  بجرم دفعہ 147،148،149،302،427،435 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے کے تحٹ مقتول ڈرائیوراسحاق پنہور کے چچا محمد یعقوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے میں 15 ملزمان محمد حسین ،عثمان ، مالک ، رحمت،مصطفیٰ، رشید بنگالی ، عبدالغفور ،نورافسر،ربیع السلام ،محمد فاروق،فیصل ،عرفان ،شہزاد ،رزاق عرف کالو اورایم رفیق کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں200سے250 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ مقتولین جمعے کی صبح سوا نو بچکے کے قریب دھوراجی طارق روڈ سے موبائل فون کے سگنل ٹیسٹنگ کے لیے اپنی گاڑی اے ایل بی 946 میں مچھرکالونی ٹی سی ایف اسکول والی گلی میں پہنچے تھے جہاں 200 سے 2500 مشتعل لوگوں نے لاٹھیوں ، ڈنڈوں  پتھراورسیمنٹ کے بلاکس سے مارنا شروع کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ہجوم کے ہاتھوں نجی کمپنی کے 2 ملازمین کا بہیمانہ قتل؛ 12 ملزمان کی نشاندہی

 

دونوں ملازمین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےموقع پرجاں بحق ہوگئے تھے مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوں کی مدد سے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔آپریشن کے دوران ایک گودام سے موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

ایس ایس پی کیماڑی  نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 16 مشکوک افرادکوحراست میں لیا تھازیرحراست افراد میں مسجد کے مہتمم سمیت3 ملزمان کو اس ہی روزگرفتارکرلیا گیا واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کی شناخت عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے دوسری جانب واقعے میں جاں بحق ہونے والے ٹیلی کام کمپنی کے انجینیئرایمن جاوید کی میت اہلخانہ سرد خانے سے وصول کرنے کے بعد  اپنے آبائی علاقے ٹھٹھہ روانہ ہوگئےجہاں آبائی قبرستان میں مقتول کی تدفین کردی گئی ۔

The post ہجوم کے ہاتھوں ٹیلی کام کمپنی کے2 ملازمین کے قتل کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UDblH65

وزیراعظم کی پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو ٹیم کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے لیویز اہلکار حبیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے حبیب الرحمن کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد پاکستان کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں۔

مزیدپڑھیں: پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کی حمایت اور افواج کی مدد سے دہشت گردی کے مرض کا خاتمہ کریں گے، پولیو کے خلاف جنگ لڑنے والے ورکرز اور ان کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا جس کی شناخت حبیب الرحمان ولد گلزمان ماسٹر سے ہوئی تھی۔

The post وزیراعظم کی پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ORYk9Jt

عمران خان کی نااہلی پر چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

 اسلام آباد: عمران خان کی نااہلی کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم لاہور کے بجائے اسلام ائیرپورٹ پر لینڈ کرکے وہاں سے نکل جانا چاہتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خرم مجِبوب نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے چیف الیکشن کمشنر کو سعودی عرب سے سنگین نتایج کی دھمکیاں دیں اور اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے انکوائری کا آغاز کرکے ملزم کے کوائف جمع کیے تو انکشاف ہوا کہ ملزم 14 اکتوبر کو لاہور سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوا۔

men arrest chief election commissioner therat

ایف آئی اے نے ملزم کے حوالے سے کوائف اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ارسال کردیئے۔ جمعہ کو ملزم سعودیہ سے لاہور واپس آنے کے بجائے سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وہ 722  پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کے کوائف سسٹم میں ہٹ ہوتے ہی اسے تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کے حوالے کردیا۔

ملزم کو سائبر کرائم ونگ کے سیل منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post عمران خان کی نااہلی پر چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دینے والا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/45XCKIj

ہمارے پاس اصلی مسٹربین نہیں لیکن جذبہ ہے، وزیراعظم کا زمبابوے کے صدرکوجواب

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے میچ میں شکست پر زمبابوے کے صدر کوان کے تبصرے کا جواب  دلچپسپ انداز میں دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر زمبابوے کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اصلی مسٹر بین تونہیں لیکن کرکٹ کا اصلی جذبہ ہے۔ ہم پاکستانیوں کو اچھی واپسی کی مضحکہ خیز عادت ہے۔

شہبازشریف نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف جیت پر زمبابوے کے صدر کو مبارکباد بھی دی اورکہا کہ آپ کی ٹیم اچھا کھیلی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کی شکست کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بظاہر پاکستان کے لیے ٹوئٹ کیا تھا کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا۔

The post ہمارے پاس اصلی مسٹربین نہیں لیکن جذبہ ہے، وزیراعظم کا زمبابوے کے صدرکوجواب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iEO6XjJ

Thursday, 27 October 2022

آج عمران خان سیاست کے آخری 5 اوورکرانے جارہے ہیں، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج عمران خان سیاست کے آخری 5 اوورز کرانے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا۔ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جارہے ہیں۔ میں خود بھی لبرٹی چوک جاؤں گا جمعہ کو لانگ مارچ راوالپنڈی پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ  میری دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان آئین اور قانون کے مطابق اپنے مقاصد حاصل کرے۔غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہےکمپنی کی مشہوری کے لیے شہباز شریف نومبر میں جتنے غیرملکی دورے کرنے ہیں کر لیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دےگا۔اسلام آباد کے عوام نکل آئے تو کرپٹ ٹولےکو بھاگنےکی جگہ نہیں ملےگی۔

The post آج عمران خان سیاست کے آخری 5 اوورکرانے جارہے ہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ikGjqD

لانگ مارچ میں امن و امان برقرار رکھنا پرویز الہیٰ کی ذمہ داری ہے، چوہدری شجاعت

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل اہم بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کا ذمہ داری پرویز الہیٰ کو قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز الہیٰ پہلے پاکستانی اور پھر وزیر اعلی پنجاب ہیں،  وزیر اعلی ہونے کے ناطے ان پر ذمہ داری ہے کہ لانگ مارچ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کےلانگ مارچ میں کسی قسم کا فساد پیدا نہیں ہونا چاہیے، بطور وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ پنجاب کے عوام کے جان و مال کا تحفظ کریں اور اس کا خیال رکھیں۔

The post لانگ مارچ میں امن و امان برقرار رکھنا پرویز الہیٰ کی ذمہ داری ہے، چوہدری شجاعت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OCgYz29

راولپنڈی؛ خواتین و بچوں سمیت 9 افراد کے قتل میں ملوث مطلوب مجرم گرفتار

راولپنڈی پولیس نے چونترہ کے گاؤں میال میں خواتین و بچوں سمیت 9 افراد کے بہیمانہ قتل میں ملوث مطلوب اشتہاری مجرم کو گے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم رب نواز نے بیٹوں اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر دو سال قبل جولائی 2020 میں خواتین اور معصوم بچوں سمیت 9 افراد کو دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور واردات کے بعد سے رپورش ہوگیا۔

ملزم راولپنڈی پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا تھا، اشتہاری مجرم کو راولپنڈی پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مجرم کے 02 بیٹے دانش اور اکرام، بھائی اشرف اور بھتیجا عاقب پہلے سے گرفتار اور جیل میں ہیں۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ قتل، ڈکیتی، چوری جیسے واقعات میں ملوث ملزمان گرفتاری سے نہیں بچ سکتے، ہم شہریوں کی حفاظت کے لئے دن رات محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

The post راولپنڈی؛ خواتین و بچوں سمیت 9 افراد کے قتل میں ملوث مطلوب مجرم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xMZbehD

ارشد شریف قتل کے تحقیقاتی کمیشن کا حال ماضی جیسا نہیں ہونا چاہیے، سراج الحق

 اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لیے بننے والے کمیشن کا حال ماضی کی طرح نہیں ہونا چاہیے۔

کینیا میں جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی رہائش گاہ پر مرحوم کی والدہ اور بچوں سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کے بعد گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ارشد شریف قتل کے معاملے میں جو بھی جرم میں ملوث ہو اسے سزا دی جانی چاہیے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر کہانیاں بن رہی جو بیرون ملک میں چھپتی ہیں۔ ہمارے ملک میں اگر کوئی چیز سب سے زیادہ سستی ہے تو وہ انسان کی موت ہے۔ ارشد شریف کی موت کسی ایک خاندان کے فرد کی نہیں، 22 کروڑ عوام کی موت ہے۔ حکومتی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے میں بہت زیادہ وقت نہ لگے، سچ جلد سامنے آنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم مرحوم کے خاندان کے غم میں شریک ہے۔ ایک ماں اور بچوں پر جو گزرتی ہے اس کا درد انہی کو معلوم ہے۔ ارشد شریف نڈر اور بے باک صحافی تھے، ان کی موت صحافت کے لیے بڑا نقصان ہے۔ جس طرح ارشد شریف کو کینیا میں قتل کیا گیا، اس پر پوری قوم کو افسوس ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ واقعات ہوتے ہیں اور ہم دو دن میں بھول جاتے ہیں۔یہاں دن کے اجالے میں کمیشن بنتے ہیں لیکن نتیجہ صفر نکلتا ہے۔ اسلام آباد میں بھی لوگ اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔ ملک میں امن وامان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے۔ حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی مرحوم ارشد شریف کے اہل خانہ اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔  ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کے لیے صحافی تنظیموں کے مطالبات کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ملک آزاد صحافت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔

The post ارشد شریف قتل کے تحقیقاتی کمیشن کا حال ماضی جیسا نہیں ہونا چاہیے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/h8z5boI

ارشد شریف کا ایک طرف جنازہ تو دوسری طرف مقدمے کی کاز لسٹ

 اسلام آباد: مرحوم ارشد شریف کا ایک طرف جنازہ ہے تو دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کے مقدمے کی سماعت بھی تھی۔

ارشد شریف کی درخواست پر عدالت نے ان کی گرفتاری عدالتی اجازت سے مشروط کی ہوئی تھی جس پر آرڈر آج تک برقرار تھا۔

دو ہفتے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج 27 اکتوبر کیلئے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔ بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ارشد شریف کی درخواست پر 23 مئی کو آرڈر ہوا تھا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی وجہ سے آج کی کاز لسٹ کینسل ہے۔

The post ارشد شریف کا ایک طرف جنازہ تو دوسری طرف مقدمے کی کاز لسٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yimHZ6X

پارا چنار؛ ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری

 پشاور: پارا چنار کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارا چنار کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضلع کرم این اے 45 کے ضمنی الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، این اے 45 میں کل 198618 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز کے لیے 142 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) نے کہا ہے کہ 118 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 21 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عمران خان کا آج ضلع کرم میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا، جلسہ عمران خان کی مصروفیات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔

The post پارا چنار؛ ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/oQafxXg

تاحیات نااہلی کیس؛ فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کی، فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل دیے۔

کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی 62 ون ایف کے تحت ڈکلیئریشن کو سپریم کورٹ برقرار رکھ سکتی ہے یا نہیں، کیوں نا سپریم کورٹ حقائق کی روشنی میں مکمل انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے آرٹیکل 187 کا اختیار استعمال کرے۔

وکیل وسیم سجاد کا کہنا ہے کہ پچھلی سماعت پر نشاندہی ہوئی کہ ریٹرننگ افسر کو زائد المیعاد پاسپورٹ جمع کروایا گیا، زائد المیعاد پاسپورٹ ریٹرن افسر کو جمع نہیں کروایا بلکہ سپریم کورٹ میں غلطی سے غلط کاپی جمع کروا دی تھی۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ریٹرننگ افسر کو بھی زائد المیعاد پاسپورٹ ہی جمع کروایا تھا، ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ دیکھ کر دستاویزات واپس کر دی تھیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ عجیب بات ہے کہ ریٹرننگ افسر نے ریکارڈ لیا بھی اور بس دیکھ کر واپس کر دیا، آپ اس کیس کے حقائق ثابت کرتے کرتے پھنستے نہیں جا رہے؟ وکیل نثار کھوڑو فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بددیانتی مشکل سے مشکل تر ہو رہی ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ نادرا نے فیصل واوڈا کے شناختی کارڈ اور دستاویزات پر دستخط کیے لیکن تاریخ نہیں ڈالی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آئین کے تحت انتخابات لڑنے کے لیے دوہری شہریت چھوڑنا شرط ہے نا کہ پاسپورٹ کینسل کروانا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کی روشنی میں نااہلی لکھ کر دی جس کو ہائیکورٹ نے برقرار رکھا، سپریم کورٹ نے حقائق نہیں ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے یا غلط یہ دیکھنا ہے۔

کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

The post تاحیات نااہلی کیس؛ فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bsFv4GR

سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار 2 ملزمان غلام رسول اور خالد حسین کو عدالت میں پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کا نوٹس

تفتیشی افسر نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

تفتیشی افسر نے سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں گے۔ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہوئی،  ملزمان کو بچی نے تصاویر کے ذریعے شناخت کیا، جن کی باضابطہ شناخت پریڈ اور 164 کے بیانات بھی ریکارڈ کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ سیلاب  متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزمان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے جب کہ  متاثرہ بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

The post سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/H0XVQ1J

آرمی چیف غدار ہے تو چھپ کر کیوں ملتے ہیں، تاحیات توسیع کی پیشکش کیوں کی؟ ڈی جی آئی ایس آئی

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو تاحیات توسیع کی پیش کش کی گئی۔ آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں؟۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ آپ کسی کو میر جعفر میر صادق کہیں جب کہ کوئی شواہد نہ ہوں۔  بالکل 100 فی صد جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنایا گیا۔ میر جعفر، میر صادق، غدار، نیوٹرل، جانور کہا گیا۔ یہ سب الزامات اس لیے ہیں کہ آرمی چیف اور  ادارے نے غیر آئینی کام کرنے سے انکار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہم غدار، سازشی یا قاتل نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ اتنی روانی سے جھوٹ بولاجائے کہ فتنہ فساد کا خطرہ ہو تو چپ رہنا ٹھیک نہیں۔ میرے سینے میں بہت سی امانتیں ہیں جو سینے میں رکھ کر قبر میں چلا جاؤں۔ میرے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو میں خاموش نہیں رہ سکتا۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے بتایا کہ مارچ میں آرمی چیف کو غیر معینہ مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی گئی، جسے جنرل باجوہ نے ٹھکرا دیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے مزید کہا کہ فیصلہ کیا تھا کہ ادارے کو متنازع رول سے ہٹا کر آئینی راستے پر لانا ہے۔ گزشتہ سال اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا کہ ہم نے خود کو آئینی حدود میں رکھنا ہے۔ گزشتہ سال اور اس سال مارچ میں ہم پر بہت پریشر آیا۔ اس نتیجے پر پہنچے کہ ادارے کا مفاد اسی میں ہے کہ سیاست سے نکل جائیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے مزید کہا کہ آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو ماضی قریب میں تعریفوں کے پل کیوں باندھے تھے؟۔ آپ اپنے سپہ سالار کو آفر کررہے ہیں  کہ آپ ساری زندگی اپنے عہدے پر فائز رہیں۔ آرمی چیف کو پیشکش اس وقت کی گئی جب تحریک عدم اعتماد عروج پر تھی۔ رات کی خاموشی میں ہمیں بند کمروں میں ملیں، غیر آئینی خواہشات کا اظہار کریں۔ رات کے اندھیرے میں ملیں، مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ دن کی روشنی میں غدار کہیں۔ آپ کا سپہ سالار غدار ہے تو آج بھی چھپ کر اس سے کیوں ملتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا۔ ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ اور مجھ سے بھی رابطہ تھا۔ ارشد شریف کے خاندان میں غازی اور شہید بھی ہیں۔ کینیا میں انکوائری ہورہی ہے، میں کینیا میں ہم منصب سے رابطے میں ہوں۔ جو تحقیقات ہورہی ہیں اس میں حکومت اور ہم مطمئن نہیں ہیں، اسی لیے حکومت نے تحقیقاتی ٹیم کینیا بھیجی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ ہر شہری کا آئینی حق ہے کہ آزادی اظہار رائے کرے۔ ہمارا محاسبہ کریں کہ مگر پیمانہ یہ رکھیں کہ میں نے ملک و قوم کے لیے کیا کیا۔ یہ پیمانہ نہیں ہونا چاہیے کہ میں نے آپ اور آپ کی ذات کے لیے کیا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی خطرات اور عدم تحفظ سے خطرہ نہیں ہے، پاکستان کو  اگر کوئی خطرہ ہے تو عدم استحکام سے ہے۔ پاکستان کا دفاع اس لیے مضبوط ہے کہ اس کی ذمہ داری 22 کروڑ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو کسی لانگ مارچ، دھرنے اور احتجاج سے کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن ملک کو عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور اس حوالے سے آرمی چیف کی بات ٹھیک ہے۔

ایک صحافی کی جانب سے عمران خان کو لانے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس آئی نے جواب دیا کہ اس پر سیر حاصل گفتگو پھر کبھی ہوسکتی ہے۔

The post آرمی چیف غدار ہے تو چھپ کر کیوں ملتے ہیں، تاحیات توسیع کی پیشکش کیوں کی؟ ڈی جی آئی ایس آئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/IhXsEro

Wednesday, 26 October 2022

پاسپورٹ فیس ادائیگی کیلیے آن لائن سہولت متعارف

 کراچی:  پاسپورٹ حصول کے خواہش مند شہریوں کی فیس ادائیگی کے لیے بینک کی لمبی لائن میں لگنے کے بجائے آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی گئی۔

شہری بذریعہ موبائل ایپ اورویب پورٹل اگلے ماہ سے پاسپورٹ فیس جمع کرا سکیں گے،پاسپورٹ فیس آسان کے نام سے  متعارف ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی، بذریعہ ایپ فیس ادائیگی ابتدائی طور پرراولپنڈی، اسلام آباد اورلاہورمیں بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

ایپ کے ذریعے ادائیگی پرجاری کردہ ڈیجیٹل پیمنٹ سلپ کے بارے بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا،17 نمبرز پر مبنی ڈیجٹس پیمنٹ سلپ کے ذریعے بینک اکاؤنٹ،اے ٹی ایم،جاز کیش  ایزی پیسہ،ون لنک کے ذریعے ادائیگی ہو سکے گی۔

ادائیگی پربینک کی جانب سے تصدیق پرمبنی پیغام بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا،آن لائن فیس ادائیگی نا قابل واپسی اور ناقابل انتقال قرار دی گئی ہے،ادائیگی کے بعد درخواست گزار کی تصویر اورکوائف اندراج پر مبنی کارروائی کا آغاز ہوگا۔

The post پاسپورٹ فیس ادائیگی کیلیے آن لائن سہولت متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mFcA7Ol

لانگ مارچ کیلیے پی ٹی آئی کی اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو این او سی کے لیے درخواست جمع کروا دی۔

درخواست کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کے آرڈرز کے تحت پاکستان تحریک انصاف سری نگر ہائی وے پر پڑاؤ ڈالنا چاہتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 نومبر سے سری نگر ہائی وے پر قیام کرے گا جبکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اس کی سربراہی کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو درخواست موصول ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کے بعد لانگ مارچ کی تیاریاں بھی حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

The post لانگ مارچ کیلیے پی ٹی آئی کی اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PGjknfQ

پہلی سہ ماہی؛ امریکا، برطانیہ وچین پاکستانی برآمدات میں سرفہرست

اسلام آباد: مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا، برطانیہ اور چین بدستور پاکستانی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی تا ستمبر2022 امریکا کو 1.657 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.87 فیصدزیادہ ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکاکو1.565 ارب ڈالرکی برآمدات ہوئی تھیں۔

برطانیہ کو519.87 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.44 فیصدکم ہیں ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ کو549.82 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

چین کو501 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.40 فیصدکم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کو559.17 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔برآمدی مقامات میں جرمنی چوتھے اورمتحدہ عرب امارات پانچویں نمبر پر سرفہرست ممالک میں شامل ہیں۔

The post پہلی سہ ماہی؛ امریکا، برطانیہ وچین پاکستانی برآمدات میں سرفہرست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ro7enbG

Tuesday, 25 October 2022

نجی اسکول ہر حال میں 10 فیصد بچوں کو مفت پڑھانے کے پابند

 کراچی: صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ نے کہاہے کہ پرائیویٹ اسکول ایکٹ کے تحت ابھی تک نجی اسکولوں کو 10 فیصد غریب بچوں کی داخلہ کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سردار شاہ نے قومی زبان اردو اور مادری زبان سندھی پڑھانے کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کے افسران رفیعہ ملاح اور اخلاق احمد کے زیر انتظام منعقدہ پروگرام میں کہاہے کہ سندھی اور اردو پڑھانے کے لیے سندھ کے چار شہروں میں لینگویج لرننگ سینٹرز قائم کر رہے ہیں، پرائیویٹ اسکول ایکٹ کے مطابق مادری زبانیں اردو اور سندھی پڑھانا لازمی ہے، ایکٹ کے تحت ابھی تک نجی اسکولوں کو 10 فیصد غریب بچوں کی داخلہ کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

بیٹھک کا موضوع ‘‘ کیا ہمارے تعلیمی اداروں میں اردو اور سندھی زبانیں ٹھیک طرح سے سکھائی جا رہی ہیں؟’’ تھا جس میں مقررین نے کہا کہ طبقاتی سوچ اور زبانوں کی عزت نہ کرنے جیسے رویوں کی وجہ سے ہم اپنی زبانوں سے دور ہوچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انگریزی کو قابلیت سمجھنے جیسے رجحانات کی وجہ سے صرف زبان نہیں بلکہ دیگر مضامین کے سیکھنے کے عمل کو بھی نقصان ہوا ہے، ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ سندھی یا اردو آنا الگ بات ہے اور پڑھانا ایک الگ بات ہے، بدقسمتی سے جن اساتذہ کو مادری زبانیں پڑھانے کے لیے رکھا جاتا ہے وہ پڑھانے کے تکنینکی پہلو نہیں سمجھتے، نجی اسکولوں میں سندھی اور اردو پڑھانے والے اساتذہ کی تربیت کی جائے گی۔

سردار شاہ نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ لینگویج لرننگ سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، اس ضمن میں انجمن ترقی اردو کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ بھی اس سلسلے میں آگے آئیں اور پرائیویٹ اسکولز میں اردو پڑھانے کے حوالے سے تجاویز دیں، یہ خوشی کی بات ہے 60 ہزار بھرتی ہونے والے اساتذہ میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے، نجی ادارے سندھی اور اردو کو قابلیت کی بنیاد پڑھانے کے پابند ہوں گے۔

سردار شاہ نے کہا کہ دس فیصد غریبوں کے بچوں کو قانون نے مطابق داخلہ دینا لازم ہوگا، اس ضمن میں سول سوسائٹی بھی اپنا کردار ادا کرے۔ اسکولوں کو بذریعہ اشتہار یہ اعلامیہ جاری کرنا ہوگا کہ ان کی انرولمینٹ کے مطابق وہ کتنے غریب بچوں کو داخلہ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 40 لاکھ بچے پرائیویٹ اسکولز میں زیر تربیت ہیں، ہم پرائیویٹ سیکٹر کے خلاف نہیں، لیکن ان کو بھی قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

نور الہدیٰ شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بچے اپنے وطن اپنے لوگوں سے تب ہی محبت کر سکیں گے جب تک وہ اپنی زبان سے روشناس نہ ہوں۔

وسعت اللہ خان نے کہا کہ ہمیں زبان کو مقدس امانت سمجھ کر آگے نسلوں کو منتقل کرنا ہوگا، معاشی فوائد سے ہٹ کے اپنی زبان سے جنون اور ریاستی توجہ کی سبب ہی زبان قائم رہ سکتی ہے اور ترقی کر سکتی ہے۔

وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور ادیبوں، صحافیوں، تعلیمی ماہرین، اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

The post نجی اسکول ہر حال میں 10 فیصد بچوں کو مفت پڑھانے کے پابند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ne1SUA9

خواتین وکلاء کے زلفیں سنوارنے سے عدالتی امور میں خلل پڑتا ہے، بھارتی کورٹ کا مضحکہ خیز حکم

پونے: بھارت کی ضلعی عدالت نے خواتین وکلاء کو حکم دیا ہے کہ وہ دوران سماعت زلفیں سنوارنے سے گریز کریں، عدالتی کارروائی میں خلل پڑتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مضحکہ خیز عدالتی حکم بھارتی شہر پونے کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے 20 اکتوبر 2022 کو جاری کیا تھا جس کی تصویر سپریم کورٹ کی سینئر وکیل اندرا جیسنز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ خواتین وکلاء عدالتی کارروائی کے دوران اپنے بال نہ سنواریں، ان کا زلفیں سنوارنا عدالتی امور میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔

خاتون وکیل اندرا جیسنز نے اپنے ٹوئٹ میں عدالتی نوٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’واہ! وہ کون ہے جس کے امور میں خواتین وکلاء کے باعث خلل پیدا ہورہا ہے اور کیوں؟

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی عدالتی نوٹس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور نوٹس کو جنس پرستی اور خواتین وکلاء کیساتھ امتیازی سلوک قرار دیا جارہا ہے۔

The post خواتین وکلاء کے زلفیں سنوارنے سے عدالتی امور میں خلل پڑتا ہے، بھارتی کورٹ کا مضحکہ خیز حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/soRtu5y

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے ہائی پروفائل ٹیم تشکیل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افریقی ملک کینیا میں جاں بحق ہونے والے معروف اینکر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ہائی پروفائل ٹیم تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینکر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی تین رکنی ٹیم میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروسز انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شریک ہوں گے۔

تین رکنی ٹیم ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات کےلیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائے گی۔

The post ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے ہائی پروفائل ٹیم تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/e0lkqFs

مریم نواز نے ارشد شریف سے متعلق متنازع ٹویٹ پر معذرت کرلی

 اسلام آباد / لندن: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی ارشد شریف سے متعلق متنازع ٹویٹ پر معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر مریم نواز نے لکھا کہ میرے ٹویٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سکھنا تھا، میں اپنے اُس ٹویٹ کوڈیلیٹ کر رہی ہوں اور متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہوں۔


انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی چاہتی ہوں کہ کبھی کسی کو بھی اس تکلیف سے گزرنا پڑے۔ مریم نواز نے ارشد شریف کے اہل خانہ سے معذرت کرتے ہوئے اُن سے تعزیت کی اور متوفی کے اہل خانہ کو بہادر گھرانہ قرار دیا۔

اس سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم سب کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے. انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا تھا کہ میں ایسے ٹویٹ کو آر ٹی نہیں کرتی مگر اس میں ہمارے لیے ایک سبق ہے۔

The post مریم نواز نے ارشد شریف سے متعلق متنازع ٹویٹ پر معذرت کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/slIJ4hM

Monday, 24 October 2022

پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی قانون باقاعدہ لاگو کر دیا گیا

 راولپنڈی: پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی قانون باقاعدہ لاگو کر دیا گیا جس کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن میں بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹرز بھی تعینات کر دیے گیے۔ مری اَپ گریڈ ہوکر دوبارہ میونسپل کارپوریشن بن گئی۔

پنجاب بھر کی 25 ضلع کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیے گئے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے نئے ایڈمنسٹریٹر کمشنر ثاقب منان مقرر کر دیے گئے جبکہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے ایڈمنسٹریٹر ایڈیشنل کمشنر ریونیو مقرر کر دیے گئے۔

میونسپل کارپوریشن مری کے ایڈمنسٹریٹر ایڈیشنل کمشنر ریونیو ہوں گے جبکہ میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنرز مقرر کر دیے گئے۔

پنجاب بھر کی تمام 6 ہزار یونین کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل بلدیات مقرر کر دیے گئے۔

The post پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی قانون باقاعدہ لاگو کر دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UhwVsQ9

ارشد شریف قتل پر اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا فائدہ نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل پر اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا فائدہ نہیں۔

ہائیکورٹ میں ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وزارت خارجہ و داخلہ کے نمائندے پیش ہوئے اور معاملے کی رپورٹ جمع کرائی۔

وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے استدعا کی کہ ارشد شریف کی ڈیڈ باڈی بھی آج پہنچ جائے گی، ہماری استدعا ہے کہ قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، پاکستانی حکومت نے دبئی حکومت سے ارشد شریف کی ڈی پورٹ کرنے کا کہا تھا، ارشد شریف یہاں سے گئے تو 13 مقدمات ان کے خلاف درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی موت کی رپورٹ طلب کرلی

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کینیا کی حکومت کی جانب سے رپورٹ آ جائے، اگر انہیں اس پر کوئی اعتراض ہوا تو اس کیس کو مزید سن لیا جائے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ریاست کے ادارے بہتر طور پر اس معاملے کو حل کرسکتے ہیں، اس ملک میں صحافیوں کو اٹھایا جاتا رہا ہے، اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

The post ارشد شریف قتل پر اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا فائدہ نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/D9ehvEY

پنجاب پولیس میں تبادلوں کا سلسلہ جاری، مزید 11 افسران  تبدیل

 لاہور: پنجاب میں پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تسلسل میں  محکمے کے مزید 11 افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے 6 ایس پیز اور 5 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کردیے، جس کے مطابق نعیم عزیز سندھو کو ڈی پی او خانیوال تعینات کر دیا گیا ہے جب  کہ کیپٹن (ر) مظہر اقبال کو ڈی پی او حافظ آباد تعینات کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کیپٹن (ر) محمد اجمل کو ڈی پی او بھکر ، ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ عثمان منیر سیفی کو ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ فاروق امجد کو ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور  اور ڈی پی او خانیوال جلیل عمران خان کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post پنجاب پولیس میں تبادلوں کا سلسلہ جاری، مزید 11 افسران  تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/t0kHvoc

سردی شروع ہوتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی: موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں خشک میوہ جات، کشمیری ٹی، سوپ، یخنی، ابلے انڈوں، مونگ پھلی، چنے، ریوڑی، روسٹ مچھلی، سموسوں کی قیمتوں میں30 سے40 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث موسم سرما کی سوغات مونگ پھلی بھی عوام کی قوت خرید سے دور ہوگئی ہے، خشک میوہ جات کی فروخت بڑھ گئی۔

مونگ پھلی گزشتہ سال400روپے کلو تھی اس سال 600 روپے کلو کر دی گئی، اخروٹ500، اچھا کاغذی اخروٹ 800 ،بادام نارمل 1000، کاغذی 1200تا 1600، ریوڑی 780 ، سیاہ بھنے چنے 350 ،پستہ 2200 تا2500 ،کاجو 2600 تا 3 ہزار ،اخروٹ گری 2100 روپے کر دی گئی۔

The post سردی شروع ہوتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mDaH7LO

چھوٹے تاجروں کے لیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف

اسلام آباد: ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں (رٹیلرز) کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرا دیا۔

ایف بی آر نے ایک کروڑ روپے سالانہ سے کم ٹرن اوور رکھنے والے چھوٹے تاجروں (رٹیلرز) کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرا دیا ہے۔

ایک کروڑ روپے سالانہ سے کم ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں کو ایک صفحے پر مشتمل سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں بنیادی نوعیت کی معلومات فراہم کرنا ہونگی جس میں سیل، اوپننگ اسٹاک، خریداری، کلوزنگ اسٹاک، منافع، نقصان و اخراجات، بجلی کے بل، پہلے سے اداہ کردہ ٹیکس، ٹیلی فون، موبائل فون اور پری پیڈ ٹیلی کارڈ کی مد میں اخراجات کی تفصیلات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پانچ کروڑ روپے سالانہ تک ٹرن اوور رکھنے والے انفرادی ٹیکس دہندگان اور ایسوسی ایشنز آف پرسنز کیلیے بھی انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروایا گیا ہے جس میں انھیں کاروباری تفصیلات فراہم کرنا ہوگی جو ٹیکس پہلے سے ادا کردہ ہے اس کی تفصیل بھی دینا ہوگی۔ امیر ترین لوگوں کیلیے بھی ڈکلیئریشن فارم متعارف کروایا گیا ہے۔

The post چھوٹے تاجروں کے لیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/H9cQdh0

ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کر دیا گیا، وزیراطلاعات

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کردیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کینیا کے صدر سے گفتگو کے نتیجے میں قانونی امور کو تیزی سے مکمل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد مرحوم ارشد شریف کی میت کو اسلام آباد روانہ کردیا گیا ہے۔ کینیا میں پاکستان کی سفیر سیدہ ثقلین  نے کئی گھنٹے تک مسلسل تمام مراحل کی نگرانی کی۔ وہ ارشد شریف کے جسد خاکی کو پاکستان روانہ کرنے تک ائیرپورٹ پر موجود رہیں۔

The post ارشد شریف کا جسد خاکی پاکستان روانہ کر دیا گیا، وزیراطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LbWCXo9

کمشنر کراچی کا دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے برقرار رکھنے کا اعلان

 کراچی: کمشنر کراچی نے ڈیری مافیا کی جانب سے دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیمت کے تعین تک دودھ کی سرکاری قیمت 120 برقرار رہے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے پیر کو کمشنر ہاؤس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی پیداواری لاگت 200 روپے لیٹر کا تخمینہ پیش کرتے ہوئے دودھ کی 200 روپے لیٹر سے کم پر فروخت کو ناممکن قرار دیا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے ڈیری فارمرز کے مطابق کمشنر کراچی دودھ کی موجودہ سرکاری قیمت میں 50 روپے لیٹر تک اضافہ پر آمادہ ہیں لیکن ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کے لیے 200 روپے لیٹر سے کم پر فروخت ممکن نہیں جس پر دودھ کی پیداواری لاگت کا تخمینہ لگانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی۔

کمیٹی ڈی سی ملیر ڈیری فارمرز اور صارفین کی انجمنوں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔

اجلاس میں ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کو وارننگ بھی دی گئی کہ من مانی قیمت واپس لی جائے اور مقررہ سرکاری قیمت پر دودھ فروخت کیا جائے۔

دکانداروں کے نمائندوں نے دکانداروں کے خلاف کارروائیوں کو روکنے دکانیں سیل کرنے اور بھاری جرمانے عائد کرنے پر احتجاج کیا اور قیمتوں کے تعین تک کریک ڈاؤن روکنے کا مطالبہ کیا۔

The post کمشنر کراچی کا دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے برقرار رکھنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yuCAI5W

دودھ کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

کراچی: دودھ کی سرکاری قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک اضافہ کا امکان ہے۔

دودھ کی سرکاری قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک اضافہ کا امکان ہے جس سے 200 روپے لیٹر کی غیرسرکاری اور غیرقانونی قیمت کو سپورٹ ملے گی اور دکاندار بدستور 200 روپے لیٹر پر دودھ کی فروخت جاری رکھیں گے۔

ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے اپنا ہوم ورک کر لیا ہے اور پیر کو ہونے و الے اجلاس میں دودھ کی لاگت 260 سے 280 روپے ظاہر کی جائے گی تاکہ انتظامیہ اور محکمہ لائیو اسٹاک کو دباؤ میں لاتے ہوئے 200 روپے کی موجودہ غیرقانونی قیمت کا دفاع کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ شہر میں ایک ہفتہ سے تازہ دودھ 200 روپے سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

 

The post دودھ کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EHepZ7P

فیصلوں میں تاخیر کا معاشی نقصان ہو گا یا ہو سکتا ہے

اسلام آباد: عوامی پالیسی کے فیصلے نہ کرنے یا تاخیر سے لینے کے باعث ہونے والے نقصان کا حجم مجموعی بدعنوانی سے زیادہ ہے۔

کالا باغ ڈیم جیسے بڑے ڈیم نہ بنانے کی معاشی قیمت کا تصور کریں، کالاباغ ڈیم کی تعمیر کی لاگت ابتدا سے اب کئی گنا بڑھ چکی ہے بلکہ اصل معاشی لاگت وہ کھوئے ہوئے معاشی فائدے ہیں جو وقت پر بنائے جاتے تو حاصل ہوسکتے تھے۔

ریکوڈک فیلڈز جیسے وسائل کو بروئے کار نہ لاکر ضائع کیے گئے معاشی فوائد کے بارے میں سوچیں، یا PIA، روزویلٹ ہوٹل، پاکستان ریلوے اور بہت سے دوسرے سرکاری اداروں جیسے خسارے میں چلنے والے اثاثوں کے لیے مناسب اقدامات نہ کرنے کی کل لاگت کے بارے میں سوچیں۔

اکثر مشاورت کے نام پر پالیسیاں، ضابطے مہینوں اور سالوں تک لٹائے جاتے ہیں۔مثال کے طور پر ہم ابھی تک اسٹریٹجک تجارتی پالیسی کے فریم ورک، قومی ڈیٹا پرائیویسی قانون اور بہت سے دوسرے کو دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

سب سے پہلے اور سب سے اہم عوامی پالیسی فیصلوں میں غیر ضروری تاخیر کو روکنے کے لیے احتسابی طریقہ کار کی عدم موجودگی ہے۔دوم یہ بیوروکریسی ہے جو شاید غیر فیصلہ کن پن کو فروغ دینے میں سب سے اہم کھلاڑی ہے۔ یہ یا تو فیصلہ سازی میں تذبذب کے نتیجے میں ہونے والے اخراجات کی سمجھ کی کمی ہو سکتی ہے، یا کچھ اسٹیک ہولڈرز کو سزا دینے یا انعام دینے میں جان بوجھ کر تاخیر ہو سکتی ہے،کچھ بھی ہو نتیجہ ایک ہی ہے۔

سرخ فیتے سے قومی معیشت پر کروڑوں ،اربوں کی لاگت آتی ہے۔فعال طور پر کام کرنا تو چھوڑیں بیوروکریسی تو رد عمل بھی نہیں دکھاتی۔بیوروکریسی میں اس وقت مروجہ اصول یہ ہے کہ نیب کے خوف سے یا متعلقہ ذاتی مراعات کی کمی کی وجہ سے کسی چیز کو ہاتھ نہ لگائیں۔ یہ رویہ قومی معیشت کو بہت نقصان پہنچا رہا ہے، اس میں ملوث بیوروکریٹس کو ذمے دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

تیسرا یہ کہ وسیع پیمانے پر آگاہی کا فقدان ہے عام لوگوں کو شاید یہ بھی معلوم نہیں کہ اگر بروقت فیصلہ نہ لیا گیا تو اس کا کیا مطلب ہے، جب کہ سول سوسائٹی اس معاملے پر تقریباً خاموش ہے۔بروقت فیصلوں کو یقینی بنانے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟

سب سے پہلے عوامی شعبے میں غیر فیصلہ کن پن کو روکنے کے لیے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک قائم کیا جانا چاہیے۔ قومی احتساب بیورو کو اس طرح کی تاخیر کی تحقیقات کرنے اور اس کے نتیجے میں قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کا کام سونپا جا سکتا ہے تاکہ اسے بدعنوانی کی شکل میں بدعنوانی کے برابر قرار دیا جا سکے۔

دوسرا یہ کہ سیاسی اداروں اور سیاستدانوں کو غیر فیصلہ کن پن کی قیمت کو تسلیم کرنے کا اجتماعی شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی یا مقننہ کے اسی طرح کے کسی ادارے کو تاخیری فیصلوں کا اندازہ لگانے اور ان کا جائزہ لینے، اخراجات کی مقدار اور اس کے مطابق ذمہ داریاں قائم کرنے کا طریقہ کار شامل کرنا چاہیے۔

تیسرا نجی شعبے کو غیر ضروری طور پر زیر التوا فیصلوں کو تیز کرنے کے لیے اجتماعی آواز اور لابی بنانے کے لیے متحرک ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔

 

The post فیصلوں میں تاخیر کا معاشی نقصان ہو گا یا ہو سکتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Enyw6H9

Sunday, 23 October 2022

عمران خان کی آڈیو لیک انکوائری کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی گئی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

درخواست پر کل 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض یہ عائد کیا کہ عمران خان کی درخواست میں نشاندہی نہیں کی گئی ہے کہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان مزید آڈیوز کو لیک ہونے سے روکنے کیلیے سپریم کورٹ پہنچ گئے

اعتراض میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس آرٹیکل 184/3 کے تحت درج کی گئی درخواست سے مطمئن نہیں، درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی تشکیل بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

The post عمران خان کی آڈیو لیک انکوائری کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fKRFO5m

راولپنڈی میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا برقعہ پوش لڑکا گرفتار

 راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے سے مشکوک برقعہ پوش شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

برقعہ پوش لڑکا خاتون کا روپ دھار کر پبلک ٹرانسپورٹ سے اترنے و راہ چلتی خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرکے انھیں ہراساں کررہا تھا ۔ سٹی ٹریفک پولیس کے عملے نے اسے قابو کرکے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ صادق آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے حکام کے مطابق صادق آباد میں شہریوں نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس کے اسٹاف کو پبلک ٹرانسپورٹ سوزکی وین کے اسٹاپ کے قریب برقعہ پوش کی مشکوک حرکات کے متعلق نشاندہی کی۔

پبلک ٹرانسپورٹ سے جو بھی خاتون یا لڑکی اترتی ہے یا وہاں سے جو خواتین گزرتی ہیں مشکوک برقعہ پوش ان سے چھیڑ چھاڑ کرکے انھیں ہراساں کررہا ہے۔ اطلاع پر چند خواتین کی موجودگی میں پولیس عملے نے موقع پر جاکر چیک کیا تو بول چال پر برقعہ پوش لڑکا نکلا جس پر ملزم کو قابو کرلیاگیا اور تھانہ صادق آباد پولیس کے عملے کو وہاں طلب کرکے ملزم کو انکے حوالے کردیاگیا۔

ادھر تھانہ صادق آباد کے موبائل آفیسر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انھوں نے ملزم کو ڈیوٹی آفیسر سکندر کے حوالے کردیا تاہم تھانے رابطے کرنے پر ڈیوٹی پر مامور محرر نے بتایا کہ انھیں کسی برقعہ پوش کی گرفتاری یا تھانے منتقلی کی اطلاع نہیں جبکہ ڈیوٹی آفیسر سکندر کے متعلق بتایا گیا انکی ڈیوٹی ختم ہوچکی ہے جنکے موبائل فون نمبر پر رابطے کی کوشش کی گئی لیکن فون اٹینڈ نہیں ہوسکا۔

The post راولپنڈی میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا برقعہ پوش لڑکا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9OuR2jU

عدالتوں میں فیصلے چہرے دیکھ کر طاقت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالتوں میں فیصلے چہرے دیکھ کر طاقت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

ضلع شانگلہ میں جے یو آئی کے سابق صوبائی امیدوار شیر عالم خان کی ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک کے عدالتی نظام کو ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ آج بھی یہاں چہروں کو دیکھ کر طاقت کی بنیاد پر عدالتوں میں فیصلے کیے جاتے ہیں۔ ملک میں حق و انصاف پر مبنی فیصلے نہ ہونے سے عوام ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کے حصول کے لیے 75برس سے چہرے بدلتے رہے مگر نظام نہیں بدل سکا۔ ملک پر 35سال جرنیلوں اور باقی عرصہ پی پی، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی نے حکومتیں کیں۔ پی ٹی آئی نے 4سالہ دور حکومت میں قوم کو کھوکھلے اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔قوم اور نوجوانوں کو دھوکا اور گمراہ کیا گیا۔پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں رتی برابر فرق نہیں، سب ایک ہی نظام کے دلدادہ ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  ملک کی معیشت تباہ، اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔ ملک میں سوائے موت کے ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے۔سیاسی، معاشی اور سماجی عدم استحکام کے خاتمے کے لیے قومی ڈائیلاگ ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال لیکن ایماندار اور صالح قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کے تمام حکمران استعمار کے غلام ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ غلاموں کی بستی ہے اور اس کے فیصلے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کر رہا ہے۔سرزمین ہماری، بچے، اسکول و کالج، یونیورسٹیاں ہمارے لیکن تعلیمی نظام استعماری ہے۔ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو مخلوط تعلیمی نظام کا خاتمہ کرکے پاکستان میں یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی عام آدمی کی جماعت ہے، جس کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں۔اسلام کے نام پربننے والے ملک میں نظام مصطفی ہی سے تبدیلی ممکن ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو پاکستان کو حقیقی معنوں میں ’’اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان‘‘ بنائیں گے۔

The post عدالتوں میں فیصلے چہرے دیکھ کر طاقت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rKa8wvU

بلاول وضو کرکے  گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نانا بھی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھا۔ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے۔

 

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کابیٹااورسچ کاسپاہی ارشدشریف آج شہیدہوگیاہے۔ آج کا ٹوئٹ ارشد شریف کے نام کررہا ہوں اور اس کے گھر جا رہا ہوں۔

اتحادی حکومت کو ہدف بنتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ گرہن سورج کو نہیں، کل سےحکومت کو لگے گا اور 30 نومبر تک آرپار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی ایجنٹوں کوکہیں سےمددنہیں ملےگی۔

The post بلاول وضو کرکے  گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2m3Rb7S

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا میں حادثے میں جاں بحق

کینیا: سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف دارالحکومت نیروبی میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک حادثے میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع اور ساتھیوں نے تصدیق کی ہے کہ ارشد شریف کی وفات نیروبی میں حادثے کے دوران ہوئی تاہم واقعے کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات موجود نہیں ہیں جب کہ مقامی پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

سینئر صحافی ارشد شریف کراچی میں نجی چینل سے وابستہ تھے جب کہ کچھ عرصہ قبل وہ استعفیٰ دے کر دبئی چلے گئے۔ ارشد شریف کے انتقال کی خبر کے بعد ملک بھر سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ادھر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

The post سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا میں حادثے میں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2rPpGOw

صدر کلینک کیس میں پیشرفت، ملزمان کی نشاندہی پر متعدد سہولت کار گرفتار

 کراچی: صدر  کلینک پر فائرنگ کے واقعے پولیس نے مزید کچھ مشکوک ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ملکی باشندوں کے قتل کیس میں مزید کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے اس کیس میں مزید کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

یہ کارروائیاں پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہیں، ملزمان سے سہولت کاری میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ نہیں معلوم کہ حراست میں لیے گئے افراد کا واردات میں کتنا کردار تھا البتہ گرفتار ملزم نے ملزمان کی نشاندہی کی تھی جس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون اور اس سے قبل استعمال کیے گئے سم نمبروں کا تکنیکی جائزہ لیا جارہا ہے ، اس سلسلے میں جب انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہے اور جلد ہی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

The post صدر کلینک کیس میں پیشرفت، ملزمان کی نشاندہی پر متعدد سہولت کار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HeOClFK

پاک بھارت موسمیاتی تغیر، چاول کی عالمی مارکیٹ متاثر

کراچی: جنوب ایشیا کی زرعی معیشتوں پاکستان اور بھارت میں موسمیاتی تغیر نے چاول کی بین الاقوامی مارکیٹ کو متاثر کر دیا جو کئی دہائیوں سے مستحکم چلی آ رہی تھی۔

ایک طرف ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں کمی کے باعث پاکستانی باسمتی کی قیمتوں میں کمی کا خدشہ ہے، دوسری جانب بھارت کی جانب سے چاول کی برآمد پر حالیہ پابندی پاکستانی برآمد کنندگان کو فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔

چاول مارکیٹ کے ماہر حامد ملک نے کہا کہ پاکستان باسمتی 1509 بھارتی روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر کی وجہ سے شدید گرانی کا شکار ہے۔

صدر یونین آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ذوالفقار تھاور نے کہا کہ ہم بھارتی روپے کی گراوٹ پر قابو پانے کی پوزیشن میں ہیں کیونکہ ہمارے روپے کی قدر میں بھی کمی آئی ہے اور ہمارے برآمد کنندگان کو ایک ڈالر کے مقابلے میں زیادہ روپے مل رہے ہیں۔

پاکستان بزنس فورمکے نائب صدر احمد جواد نے کہا کہ بھارتی پابندی ایک دہائی سے زیادہ کے استحکام کے بعد عالمی قیمتوں کو متحرک کر سکتی ہے کیونکہ نئی دہلی کا محتاط اقدام دوسرے بڑے پروڈیوسروں کی گرتی ہوئی پیداوار اور بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کے موافق ہے۔

The post پاک بھارت موسمیاتی تغیر، چاول کی عالمی مارکیٹ متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/phS6gXT

اسلام آباد میں ڈینگی کے 74 نئے کیسز رپورٹ

 اسلام آباد:  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق دیہی علاقوں سے 45 اور شہری علاقوں سے 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4346 ہوگئی۔

پمز اسپتال میں ڈینگی کے 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نجی لیبارٹریز میں 28 نئے کیسز سامنے آئے۔

شہر میں ابتک ڈینگی کے باعث 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

The post اسلام آباد میں ڈینگی کے 74 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MVehnuB

Saturday, 22 October 2022

بلوچستان میں سیلاب زدگان کے مصائب کم نہ ہوسکے

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے جو تباہی مچائی اس کا ازالہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دورے کے بعد بھی ممکن نہیں ہوسکا ہے۔

بلوچستان میں مسلسل دو ماہ تک نہ رکنے والی بارشوں نے ہر شہر کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔ بلوچستان کے کتنے ہی دیہی علاقوں کا نام و نشان تک مٹ چکا ہے۔

لوگ دربدر ہوگئے، پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترستا بلوچستان پانی برد ہوگیا۔ بلوچستان کا چپہ چپہ پانی ہی پانی بن گیا۔ دیہی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے پانی اور پہاڑوں سے آنے والے پانی نے ایک بڑے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کرلی۔

اس پانی نے لوگوں کو گھروں سے نکلنے کا بھی موقع نہیں دیا، کئی لوگ گھروں میں پھنس گئے۔ جن کے پاس بیس بیس دنوں تک کا راشن بھی نہ تھا اور نہ ان کے پاس ادویات تھیں۔ متاثرین مر رہے تھے اور مرنے والوں کی لاشیں دفنانے کے لیے کوئی خشک جگہ نہیں بچی تھی۔

یہ قدرت کا ایک بڑا امتحان ہے، جس سے نکلنا انتہائی مشکل ہے۔ بلوچستان میں چھوٹی چھوٹی بستیاں تنکے کی طرح پانی بہاتی گئی اور نئی نئی داستانیں رقم کرتی گئی۔

بلوچستان کے لوگوں کا مال و متاع اور فصلوں کا نام و نشان تک سیلابی پانی نے نہیں چھوڑا۔ بلوچستان کے باسیوں کی پوری زندگی کی کمائی پانی برد ہو گئی۔

اور صرف ان لوگوں کے پاس آنسو بہانے کے سوا کچھ بھی نہیں بچا تھا اور جو لوگ سیلابی پانی سے بمشکل اپنی جان بچا کر محفوظ مقامات تک پہنچے تھے ان کو بیماریوں نے مار دیا۔ لوگ محفوظ مقامات تک پہنچے تو کھانے پینے کی اشیاء ناپید ہوگئیں، لوگ بھوک سے مرنے لگے۔ بیماریوں نے ان کی پناہ گاہوں میں ڈیرے ڈال لیے۔

مسلسل دو ماہ تک بلوچستان کے سیلاب متاثرین کسی فرشتے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے لیکن راستے بند ہونے کی وجہ سے مخیر حضرات، این جی اوز اور فلاحی اداروں کے لوگ بلوچستان تک نہ پہنچ سکے، تو بیماریوں نے سیلاب متاثرین نے کا رخ کرلیا۔

مچھروں کی افزائش نسل کے باعث ملیریا بے قابو ہوگیا، بچے بڑے مرنے لگے، بچوں کا دودھ نایاب ہونے لگا، کھانے پینے کی اشیاء ناپید ہونے لگیں۔ متاثرین بھوکے پیاسے مرنے لگے۔

جب بھوک، پیاس اور بیماریوں نے پورے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو اس وقت مملکتِ خداداد کے سپہ سالار، وزیر اعظم ، وزیراعلیٰ اور وزیروں نے بلوچستان کا رخ کیا۔

ہوائی دورے ہونے لگے۔ آآ کر دوربینوں سے متاثرین کو دیکھنے لگے بڑے بڑے دعوے کیے گئے، مگر پھر بھی متاثرین تک سامان نہ پہنچ سکا۔

ملک بھر میں خدمت کرنے والی تنظیمیں چندہ اکھٹا کرنے میں مصروف ہوگئیں، بعض لوگ امدادی سامان سے اپنے ویئر ہاؤس بھرنے لگے۔ مخیر حضرات خدمت کرنے والی تنظیموں کو لاکھوں روپے چندہ دیتے رہے مگر بلوچستان کی سر زمین پر موت کا رقص جاری رہا۔ نہ بلوچستان کو زمینی راستوں سے امداد مل رہی تھی، نہ فضائی راستوں سے۔ بس مقامی سطح پر لوگ ایک دوسرے کی مدد کر رہے تھے۔

مسلسل بارشوں نے بلوچستان کا نقشہ بگاڑ دیا تو اس وقت دنیا کے سب سے بڑے ادارے کو ہوش آیا۔ اس وقت تک بلوچستان میں سیلاب گھروں کو ملیامیٹ کرکے آگے بڑھ چکا تھا۔ اس وقت اقوام متحدہ کے سربراہ بلوچستان آئے، انہوں نے سیلابی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان میں اس وقت عملی کام کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔

ایمرجینسی بنیادوں پر عملی کام کی ضرورت ہے۔ مسلسل چار مرتبہ وزیر اعظم پاکستان کے دورے نے بھی بلوچستان کے متاثرین کی داد رسی نہیں کی تو بھلا اقوام متحدہ کے سربراہ کیا مار لیتے۔

بلوچستان میں سیلاب ہر چار پانچ سال کے بعد آتا ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لیے آج تک کوئی حکمت عملی کیوں نہیں بنائی گئی؟ شاید اسی وجہ سے کہ سیلاب کے نام پر اربوں کھربوں روپے اعلیٰ حکام کو ملتے ہیں، متاثرین کو بس ایک ماہ تک کا راشن مل جاتا ہے اور سیلاب ان کو بیس سال پیچھے دھکیل دیتا ہے۔

سیلاب متاثرین کے ریلیف کا سامان ایم پی اے، ایم این الیکشن سے پہلے اپنے اپنے ووٹروں کو دیتے ہیں تاکہ وہ لوگ ووٹ انہیں کو دیں۔ ان متاثرین کے گھر دوبارہ سرداروں، میروں، پیروں، ایم پی ایز اور ایم این ایز کے دیے گئے قرضوں سے بن جاتے ہیں، پھر یہ لوگ پوری زندگی قرض چکانے اور غلامی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، اور اپنے آقاؤں کی خوش نودی حاصل کرنے کے لیے زندگی وار دیتے ہیں۔

بلوچستان میں گزشتہ بیس سال سے سیلاب اور خشک سالی کا راج چل رہا ہے۔ خشک سالی تب ہوتی ہے جب مراعات یافتہ طبقے کے لوگ غریب کاشت کاروں کے فصلیں کاشت کرنے کے لیے پانی کے حصول کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتے ہیں۔

سیلاب تب جنم لیتے ہیں جب ان امیروں ک فصلیں ڈوب رہی اور ان کے بنائے گئے ڈیم ٹوٹ رہے ہوں تو یہ لوگ خود کو بچانے کے لیے بلوچستان کے غریب عوام کو پانی میں ڈبو دیتے ہیں۔

آج سے چالیس سال پیچھے چلے جائیں تو بلوچستان میں سیلابی پانی سے اتنے نقصانات نہیں ہوتے تھے جتنے نقصانات آج کل ہوتے ہیں۔ حالیہ بارشوں سے پورا بلوچستان پانی برد ہو گیا ہے اس کی وجہ سیلابی پانی کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہیں، اس پانی کے سارے قدرتی راستے بند کردیے گئے ہیں، ان راستوں پر زمینیں آباد کردی گئی ہیں یا پھر گھر بنا کر بند باندھے گئے ہیں۔

سیم نالوں کی مد میں اربوں کھربوں روپے خرچ کر دیے گئے لیکن وہ سیم نالے عوام کو پانی میں ڈبو دیتے ہیں۔ موجودہ حکومت ہو یا پچھلی حکومت کسی نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی کہ آخر ان سیلابی پانی سے کیسے بچا جائے، سیلابی پانی کو کیسے راستہ دیا جائے، ڈیم بنا کر سیلابی پانی سے کیسے فائدہ اٹھایا جائے، سیلابی صورت حال سے کیسے عوام کو نکالا جائے۔

یہ وقت گھر بیٹھنے کا نہیں سوچنے کا وقت ہے یہ وقت اے سی کے کمروں سے نکل کر متاثرین کی مدد کرنے کا ہے تاکہ افلاس کے گڑھے میں گرے ہوئے طبقے کو مزید گرنے سے روک کر سنبھالا جاسکے۔

حالیہ سیلاب میں خریف کی فصلیں مکمل ڈوب جانے سے بلوچستان کا زرعی شعبہ مفلوج ہو گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آٹھ لاکھ ایکڑ رقبے پر چاول اور خریف کی دیگر فصلیں مکمل طور پر ڈوب چکی ہیں۔ زراعت کو سہار ا دینے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ربیع کی فصل کے لیے کاشت کاروں کو فوری طور پر گندم اور سرسوں کے بیج کی مفت فراہمی کی ضرورت ہے۔ بارشوں اور سیلاب نے زراعت کے انفرااسٹرکچر کو بری طرح متاثر کیا ہے، لاکھوں ایکڑ پر خریف کی کھڑی فصلیں پانی میں ڈوب چکی ہیں، کروڑوں روپے کے زرعی اخراجات پانی کی نظر ہوگئے ہیں۔

اس وقت کسان اور کاشت کار مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔ فوری ریلیف نہ ملا تو بلوچستان کے گرین بیلٹ کے مزید اُجڑ جانے کا اندیشہ ہے، جس سے صوبے میں غذائی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اس وقت زرعی شعبے کی بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

بلوچستان کے نہری نظام کی اصلاح کے لیے فول پروف سیکیوریٹی کی فراہمی سمیت مین کینال اور ذیلی شاخوں کے پشتے مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

آر بی او ڈی پاکستان کا میگا پراجیکٹ ہے۔ تاہم اس منصوبے کی تیکنیکی خرابیوں کے سبب سیم نالوں سے پانی کے اخراج کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ بلوچستان کے کاشت کاروں کو پنجاب کی طرز پر سولہ ایکڑ کے حساب سے ربیع کی فصلیں کاشت کرنے کے لیے مفت کھاد اور بیج دیے جائیں، زرعی ان پُٹس کی مد میں سبسڈی دی جائے اور یہ کام ربیع سیزن شروع ہونے سے قبل مکمل کیا جائے، تاکہ بروقت کاشت ممکن بنائی جا سکے۔

اس وقت بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی آبادکاری کے لیے جامع منصوبہ بنایا جائے اور سیلابی گزرگاہوں سے رکاوٹیں ہٹائی جائیں رائٹ بنک آؤٹ فال ڈرینج سسٹم (آر بی او ڈی) کے نامکمل سیم نالوں کو منصوبے کے مطابق مکمل کیا جائے۔

اس وقت ضلع اوستہ محمد اور تحصیل گنداخہ میں سیلاب متاثرین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں بھوک اور بیماریوں کے ہاتھوں شرح اموات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔ چاروں طرف پانی میں گھرے متاثرین سیلاب کو وبائی امراض نے گھیر لیا ہے ملیریا ڈینگی بخار،گیسٹرو اور جلدی بیماریاں عام ہوگئی ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران ڈیڑھ درجن افراد جان کی بازی ہار گئے مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جب کہ شہر میں ملیریا سے بچاؤ کی ادویات ناپید ہوچکی ہیں، ملیریا کنٹرول پروگرام بھی بظاہر ناکام نظر آرہا ہے۔

مقامی اسپتالوں میں ملیریا ڈینگی اور گیسٹرو کے مریضوں کا رش بڑھنے سے او پی ڈی پر شدید دباؤ ہے، وارڈوں میں جگہ کم پڑگئی ہے۔ زیادہ تر مریض اسپتال کے کوریڈور اور کھلے مقامات پر پڑے ہیں قبرستانوں سمیت ہر جگہ پانی ہی پانی ہے۔ گنداخہ میں میتوں کی تدفین بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے اپنے پیاروں کو دفنانے کے لیے لوگوں کو میلوں دور خشک جگہ کی تلاش میں میتیں لے جانا پڑ رہی ہیں۔

اس وقت شدید ضرورت ہے کہ ضلع اوستہ محمد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حاملہ خواتین کے لیے طبی سہولیات فراہم کی جائیں، سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو خواتین کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

عالمی اداروں کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حاملہ خواتین کی تعداد ایک لاکھ اڑتیس ہزار ہے جن میں سے چالیس ہزار خواتین کے ڈیلیوری کیسز رواں ماہ ہوں گے جس کے لیے ادویات اور خوراک کی اشد ضرورت ہوگی۔ اس وقت ضلع اوستہ محمد اور ملحقہ علاقوں میں آٹھ لاکھ ایکڑ رقبے پر کاشت چاول سمیت خریف کی فصلیں زیرآب آچکی ہیں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، کچے مکانات مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔

انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف اور شلٹرز کی فراہمی کے لیے اسکولوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔ تاہم ہزاروں کی تعداد میں سیلاب متاثرین نے بے سروسامانی کے عالم میں سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے ڈیرے ڈال ہوئے ہیں جہاں انہیں شدید موسمی حالات کا سامنا ہے۔

اس سب کے دوران ایسے افسوس ناک واقعات بھی پیش آرہے ہیں جو ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

مثال کے طور پر کیٹل فارم تھانے کی حدود میں پولیس کا ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کا سانحہ۔ وہ بھوکے بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے گھر سے نکلا تھا کہ راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی کو جواز بنا کر پولیس نے سیلاب متاثرین پر فائرنگ کردی جس سے اس نوجوان کی جوانی کا چراغ گل ہوگیا۔ کیا بدنظمی کو جواز بناکر کسی انسان پر گولی چلائی جا سکتی ہے؟ اس نوجوان کی لاش یہ سوال ریاست سے پوچھ رہی ہے۔

آج کل سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ متاثرین گھروں سے محروم ہیں، سڑکیں ان کی پناہ گاہ بنی ہوئی ہیں، کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، اور اب سردیاں آ رہی ہیں، اور موسم کروٹ بدل رہا ہے، جس سے متاثرین سیلاب کی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں۔

ایسے میں ان کی مشکلات دور نہ کی گئیں تو مزید کتنی ہی جانیں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔

The post بلوچستان میں سیلاب زدگان کے مصائب کم نہ ہوسکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CxUV4mn

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...