Urdu news

Wednesday, 19 October 2022

کراچی میں دورانِ ڈکیتی دکاندار جاں بحق

کراچی: بفرزون میں رقم لوٹنے کی واردات کے دوران دکاندار جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول دکاندار اپنے کزن کے ہمراہ بینک سے 10 لاکھ روپے نکلوا کر واپس جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے رقم چھینے کے دوران موٹر سائیکل پر لات دے ماردی جس سے مقتول اوراس کا کزن گر گئے۔

اسی دوران مقتول کا سرفٹ پاتھ پر جا لگا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، گرنے کے باعث محمد حنیف نامی دکاندار کے سر،منہ اورجڑے پرشدید چوٹیں آئی  تھیں۔

مسلح ملزمان ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ساڑھے 6 لاکھ روپے  ملزمات کے ہاتھ نہ لگ سکے۔

پولیس نے دکاندار کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی  ہے جبکہ مقتول کی لاش تدفین کے لیے آبائی علاقے مانسہرہ روانہ کردی گئی۔

ایس ایچ او نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ واقعہ 17 اکتوبربروز پیر پیش آیا تھا مقتول محمد حنیف نے اپنے گاؤں سے 10 لاکھ روپے منگوائے تھے وہ رقم  نکلوا کر واپس آرہا تھاکہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں وہ جان گنوا بیٹھا۔

The post کراچی میں دورانِ ڈکیتی دکاندار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/27StnYU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...