Urdu news

Sunday, 16 October 2022

لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں، اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں۔ یہ ایک تاریخ ہے، جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشتیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے۔ 16 وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ  اب 3 مرلےکی لال حویلی نکال دی ہے۔ لال حویلی کوئی نائن زیرونہیں۔  نااہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں مزید پذیرائی دےرہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ  لال حویلی ایک تاریخ ہےجسےکوئی ختم نہیں کرسکتا۔

The post لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں، اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/peWN7Rt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...