Urdu news

Friday, 21 October 2022

وفاقی کابینہ کی گاڑیوں پر چار سال میں 20 کروڑ 30 لاکھ خرچ

 اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران وفاقی کابینہ کے زیر استعمال گاڑیوں پر 20 کروڑ 30 لاکھ سے زائد اخراجات آئے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی کابینہ وزراء کے زیر استعمال گاڑیوں اور ان پر اخراجات کی تفصیل ایوان میں پیش کی گئی۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق عفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے زیر استعمال گاڑیوں کی مرمت پر 12 کروڑ 50 لاکھ خرج ہوئے جبکہ وفاقی کابینہ کی گاڑیوں نے ایندھن پر7 کروڑ 86 لاکھ روپے خرج کیے۔

اسکے علاوہ، غیر ملکی ریاستوں کو پاکستان کے ساتھ اقتصادی و کاروباری تعلقات کے فروغ سے متعلق بین الحکومتی تجارتی لین دین بل 2022 قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا۔

The post وفاقی کابینہ کی گاڑیوں پر چار سال میں 20 کروڑ 30 لاکھ خرچ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BuxhFJw

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...