راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ عدالت کی ایک پیشی کی مار ہے۔
رات12:30بجےاسلام آباد کی پولیس نےمیرےاسلام آباد کےگھرپرریڈکیاجبکہ میں لال حویلی میں تھا۔ڈارکی آمد کےبعدپاکستان کی ریٹنگ مائنس سےکم کرکےٹرپلC+دوسری بارگری ہےساری قوم سپریم کورٹ نیب کےترمیمی آرڈینیس پرفیصلےکی منتظرہےالیکشن کی تاریخ کافیصلہ چوک چوراہےمیں ہوگایامیزپر30نومبرسےپہلےہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 22, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کاازخود ایکسٹینشن نہ لینےکا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کو جاتا ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے۔ یہ مبہم ہے، سقم ہےاور غیرآئینی ہے۔جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالناچاہتےہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ رات ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد کی پولیس نے میرے اسلام آباد کے گھر پر ریڈ کیا جبکہ میں لال حویلی میں تھا۔ڈارکی آمد کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سےکم کرکے ٹرپل C+دوسری بارگری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے نیب کےترمیمی آرڈینیس پر فیصلےکی منتظر ہے۔ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے میں ہوگا یا میز پر، 30 نومبر سے پہلے ہوگا۔
The post عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ عدالت کی ایک پیشی کی مار ہے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XhHkmIG
No comments:
Post a Comment