اسلام آباد: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی بدنیتی پر مبنی مہم کو مسترد کردیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت فیٹف کارروائی کو سیاسی رنگ دینے اور پاکستان کی کامیابیوں پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ترجمان کے مطابق فیٹف نے جون 2022 کے اجلاس میں اتفاق کیا کہ پاکستان نے دونوں ایکشن پلانز کو پورا کر لیا، بھارت بے بنیاد مہم کے ذریعے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ جھوٹ اور پروپیگنڈے پر چلنے والے بھارتی میڈیا اور ریاستی اداروں کی کوئی ساکھ نہیں ہے، بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ بے بنیاد اور پیتھولوجیکل ہے۔
The post ایف اے ٹی ایف اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم بدنیتی ہے، دفتر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zmgd5o
No comments:
Post a Comment