اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، ملزمان کا دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ایک قتل کے واقعے کو دہشگردی کا رنگ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ جتوئی کی جیل کے بجائے اسپتال میں شاہانہ زندگی کا انکشاف
ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ نواب سجاد غلام مرتضی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی شاہ رخ پر عائد دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی حمایت
سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اے ٹے اے کے تحت چاروں ملزمان کو عمر قید سنا دی تھی۔ ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں جہاں سے وہ بری ہوگئے۔
The post سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/s5g9R7l
No comments:
Post a Comment