Urdu news

Sunday, 16 October 2022

لاہور؛ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار شہید

 لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس سی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار شہید  ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی  ہے، جو ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گاؤں ڈیرہ چال پہنچا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار گھات لگائے بیٹھے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قاسم پر سیدھی گولیاں برسائیں۔ بعد ازاں اطلاع ملنے پر اہل کار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد جائے وقوع پر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کی جانب سے دیرینہ دشمنی یا ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں کے پیش نظر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

The post لاہور؛ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/geEft9O

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...