Urdu news

Tuesday, 18 October 2022

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کیلیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دائرہ کردہ ریفرنس میں پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 123 اراکین قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیا جس کی الیکشن کمیشن نے منظوری نہیں دی، چیف الیکشن کمشنر کا مرحلہ وار استعفوں کی منظوری مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ پہچانے پر مبنی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی کو خوش کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر اپنے حلف کو بھول چکے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو فارن فنڈنگ کےحوالے سے 17 جماعتوں کی اکٹھے اسکروٹنی کی درخواست کی، چیف الیکشن کمشنر نے دیگر سیاسی جماعتوں کا کیس زیرالتوا رکھا اور پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دیا۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کو ملتوی نہیں کیا اور الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کو قبول کرلیا، پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے جانب دارانہ رویے پر کئی بار تشویش کا اظہار کیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے کہنے پر چیف الیکشن کمشنر نے من پسند 11 پی ٹی آئی کے ممبران کا استعفیٰ منظور کیا، چیف الیکشن کمشنر نے اپنے حلف کی خلاف وزری کی اس لیے وہ عہدے پر رہنے کی اہلیت نہیں رکھتے، چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے برطرف کیاجائے۔

The post پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کیلیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nk6LMH2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...