اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو این او سی کے لیے درخواست جمع کروا دی۔
درخواست کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کے آرڈرز کے تحت پاکستان تحریک انصاف سری نگر ہائی وے پر پڑاؤ ڈالنا چاہتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 نومبر سے سری نگر ہائی وے پر قیام کرے گا جبکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اس کی سربراہی کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو درخواست موصول ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کے بعد لانگ مارچ کی تیاریاں بھی حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
The post لانگ مارچ کیلیے پی ٹی آئی کی اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PGjknfQ
No comments:
Post a Comment