Urdu news

Sunday, 23 October 2022

صدر کلینک کیس میں پیشرفت، ملزمان کی نشاندہی پر متعدد سہولت کار گرفتار

 کراچی: صدر  کلینک پر فائرنگ کے واقعے پولیس نے مزید کچھ مشکوک ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر ملکی باشندوں کے قتل کیس میں مزید کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے اس کیس میں مزید کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

یہ کارروائیاں پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی ہیں، ملزمان سے سہولت کاری میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ نہیں معلوم کہ حراست میں لیے گئے افراد کا واردات میں کتنا کردار تھا البتہ گرفتار ملزم نے ملزمان کی نشاندہی کی تھی جس کی بنیاد پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون اور اس سے قبل استعمال کیے گئے سم نمبروں کا تکنیکی جائزہ لیا جارہا ہے ، اس سلسلے میں جب انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہے اور جلد ہی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

The post صدر کلینک کیس میں پیشرفت، ملزمان کی نشاندہی پر متعدد سہولت کار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HeOClFK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...