اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افریقی ملک کینیا میں جاں بحق ہونے والے معروف اینکر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ہائی پروفائل ٹیم تشکیل دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اینکر ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی تین رکنی ٹیم میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروسز انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شریک ہوں گے۔
تین رکنی ٹیم ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات کےلیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائے گی۔
The post ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے ہائی پروفائل ٹیم تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/e0lkqFs
No comments:
Post a Comment