Urdu news

Thursday, 20 October 2022

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر سخت احتجاج کیا جائے گا، پی ٹی آئی

 پشاور: تحریک انصاف کی قیادت نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر کارکنوں کو احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کارکنوں کے نام آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنایا جاریا ہے۔

اپنے آڈیو پیغام مین انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آیا تو ٹھیک ہے اور خلاف آنے کی صورت ضلع کی سطح پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج سنائے گا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ اکیس اکتوبر کو دوپہر دو بجے سنانے کا اعلان کیا ہے، اس ضمن میں متعلقہ فریقین کو نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

The post توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے پر سخت احتجاج کیا جائے گا، پی ٹی آئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/p2JcjPG

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...