Urdu news

Sunday, 16 October 2022

لاہور میں 750 روپے کی خاطر دکاندار قتل، ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں 750 روپے کی خاطر دکاندار کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پان کارنر مالک اقبال نے عثمان خان سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر اقبال اور عثمان میں ہاتھا پائی ہوگئی، عثمان نے گھونسے مار مار کر اقبال کو جان سے مار دیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے نوٹس لینے پر پولیس نے قتل کے ملزم عثمان خان کو گرفتار کرلیا۔

بائیس سالہ مقتول محمد اقبال نے شیراکوٹ کے علاقہ میں جنرل اسٹور بنا رکھا تھا جبکہ ملزم عثمان خان قریب ہی دکان پر سیلز مین کا کام کرتا تھا، ملزم نے مقتول کے 750 روپے دینے تھے جس کے تقاضے پر ملزم عثمان آپے سے باہر ہوگیا۔

ایس ایچ او شیراکوٹ سید تیمور کے مطابق مقتول کے بھائی شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔

The post لاہور میں 750 روپے کی خاطر دکاندار قتل، ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/O0RWaM5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...