Urdu news

Monday, 17 October 2022

ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

 لاہور: ریلوے پولیس نے اسٹیشن پر مسافروں کا قیمتی فون اور ہزاروں روپے چھیننے والے 3 چور رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافر سعید خان کے ساتھ پلیٹ فارم نمبر 4 سے لوٹ مار کی۔ ملزمان مسافر کو زد و کوب کرکے اس کا قیمتی سامان چھین کر بھاگ رہے تھے، کہ شور سن کر ریلوے پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور اُسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں اویس علی، راشد علی اور محمد کامران شامل ہیں، جن کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں سب انسپکٹر اشرف علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان لاہور کے علاقے بادامی باغ کے رہائشی ہیں، جن میں سے اویس علی سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔

The post ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/B03OmFz

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...