Urdu news

Thursday, 20 October 2022

سائفر تحقیقات، جے آئی ٹی نے اعظم خان کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں اعظم خان کو پوچھ گچھ منگل 25 اکتوبر کو طلب کیا ہے،  جہاں ڈائریکڑ ایف آئی اے اسلام آباد زون کی سربراہی میں قائم جوائنٹ انکوائری ٹیم اُن سے تفتیش کرے گی۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات پرڈی جی ایف آئی اے نے راوں ماہ 5 اکتوبر کو پانچ رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی تھی، جس کی سربراہی ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر عبدالجبار کے سپرد کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی میں دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد، ڈیپٹی ڈائریکٹر کاونٹر ٹیررازم ونگ، اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی او اور ٹیم کے سربراہ کی طرف مقرر کردہ آفیسر ممبران میں شامل ہیں۔ انکوائری ٹیم میں 3 انٹیلی جینس ادروں سے گریڈ 19 کے ایک ایک آفیسر بھی شامل ہیں۔

The post سائفر تحقیقات، جے آئی ٹی نے اعظم خان کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/k9S4ui5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...