Urdu news

Saturday, 29 October 2022

سیلاب متاثرہ بچوں کی تعلیم کیلیے عالمی برادری ہمارا ساتھ دے، وزیر تعلیم سندھ

 کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا کہ  عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلاب متاثرین بچوں کی تعلیم و تربیت کی بحالی کے لیے ہمارا ساتھ دے۔

یونیسیف کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھے اساتذہ موجود ہیں جو ہر قسم کے حالات میں بچوں کو پڑھا سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ یونیسیف نے سندھ میں دو ہزار ہے زائد ٹیمپریری لرننگ سینٹرز قائم کرنے میں مدد کی، اس وقت تدریسی عمل کو بحال رکھنے کے لیے ہمیں 20 ہزار ٹینٹ کلاس رومز کی ضرورت ہے۔

سید سردار شاہ نے کہا کہ بچوں کی حفاظت کے پیش نظر ہم کمزور عمارتوں میں بچوں کو نہیں بٹھا سکتے، اس وقت بچوں کی غذائی قلت، چائلڈ پروٹیکشن اور ان کے نفسیاتی مسائل کے حوالے سے بھی سوچنا ہے۔

اس موقع پر یونیسف ہیڈ کوارٹر کے شعبہ تعلیم کے گلوبل ڈائریکٹر رابرٹ گورڈن جینکنز نے کہا کہ سیلاب کے بعد محمکہ اسکول ایجوکیشن نے بروقت اقدامات کئے۔

انہوں نے نقصان کے متعلق اسکول ایجوکیشن کے سروے کے عمل کو سراہتے ہوئے  کہا کہ بچوں کی اپنے علاقوں کی طرف واپسی کے بعد تعلیمی سلسلے کو بحال رکھنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

اس موقع پر وفد نے محکمہ تعلیم سندھ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ گلوبل پارٹنرز، کمیونٹیز اور فورمز پر سندھ کی تعلیم کی بحالی کے لیے کیس پیش کریں گے۔

 

The post سیلاب متاثرہ بچوں کی تعلیم کیلیے عالمی برادری ہمارا ساتھ دے، وزیر تعلیم سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TlzZrx4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...