Urdu news

Tuesday, 18 October 2022

راولپنڈی میں مسلح ڈاکو ٹرک سے 40 لاکھ کی مونگ پھلی لوٹ کر فرار

 راولپنڈی: تھانہ چکری کے علاقے میں ڈکیتی کی سنگین واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے مونگ پھلی سے بھرے ٹرالر سمیت عملے سے نقدی و موبائل فون چھین لیے۔

حکام کے مطابق رفیع الله نے تھانہ چکری کو مقدمہ رفیع الله نے بتایا کہ ہیوی لوڈنگ کا ٹرانسپورٹر ہوں ، 22 ویلر ٹریلر پر 40 لاکھ روپے مالیت کی مونگ پھلی لوڈ کرکے پشاور جارہے تھے۔

اس نے بتایا کہ موضع ڈھڈ ھمبر کے قریب پہنچے تو تین مسلح ملزمان نے روک لیا اور لوڈڈ ٹرالر سمیت عملے سے30 ہزار کی نقدی، تین موبائل فون چھین کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس نے ڈکیتی کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مدعی نے اپنے ایک سابق ملازم پر شک کا اظہار کیا جسکو شامل تفتیش کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ملزمان چالیس لاکھ روپے کی مونگ پھلی نکال کر ٹرالر کو خالی حالت میں ویرانے میں چھوڑ گئے جسکو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

The post راولپنڈی میں مسلح ڈاکو ٹرک سے 40 لاکھ کی مونگ پھلی لوٹ کر فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gTkrYLU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...