Urdu news

Friday, 21 October 2022

عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے، سعد رفیق

 لاہور: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کیا کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے، مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے خود بُنے تھے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر غلیظ کام خود کیا اور کروایا، لیکن گند دوسروں پر اچھالا، اقتدار کیلیے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل سے فائدہ عمران نے ہی اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو  5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا، ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

The post عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے، سعد رفیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0bVD4Co

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...