Urdu news

Wednesday, 19 October 2022

اسلام آباد میں حملوں کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

 اسلام آباد: وفاقی پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آبا د میں دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک بڑے آپریشن کے دوران سنگجانی کے علاقے سے 2مطلوب دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ۔

پولیس کے مطابق گرفتاردہشت گردوں میں حمزہ عرف غازی رحمان ولدغازی مرجان سکنہ جان خانخیل تحصیل دتہ خیل میرانشاہ شمالی وزیر ستان اورشیر عالم عرف عمرولد گل حیدرسکنہ جنگلی نہر ڈاکخانہ بڈھ بیر میراہ تحصیل وضلع پشاور شامل ہیں۔

یہ دہشت گر داسلام آباد کیپیٹل پولیس ، سیاسی رہنماؤں،لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز اورمستقبل میں سیاسی اجتماعات اورسرگرمیوں پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے،یہ دہشت گرد ہمزونی میں پاک آرمی پر دہشت گردحملے اور ہمزونی میں آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ اور اس جیسی متعدد کارروئیوں میں شامل تھے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ بر آمد کر لیا، دہشت گردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر دیا گیاہے۔

The post اسلام آباد میں حملوں کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nRihjtV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...