Urdu news

Friday, 21 October 2022

شارجہ جانیوالے شخص کے پیٹ سے 101 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

 اسلام آباد: پاکستان سے شارجہ جانے والے ایک شخص کے پیٹ سے  ہیروئن کے 101 کیپسول برآمد کرلیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 101 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔

اے این ایف کی ایک دوسری کارروائی میں سیالکوٹ ائرپورٹ پر خاتون کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 10 گرام آئس برآمد ہوئی، جس کے بعد گجرات کی رہائشی خاتون کو بحرین جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات برآمد ہونے پر ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

The post شارجہ جانیوالے شخص کے پیٹ سے 101 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lCn5xWV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...