Urdu news

Monday, 2 May 2022

پنجاب کے دریاؤں میں 10 سال کیلیے مچھلی پکڑنے پرپابندی

لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں 10 سال کیلیے مچھلی پکڑنے پرپابندی لگا دی گئی۔

پنجاب کے دریاؤں، نہروں اور ہیڈ ورکس و بیراجز میں معدوم ہوتی آبی حیات کے پیش نظر محکمہ جنگلات و ماہی پروری پنجاب نے یکم ستمبر2022سے صوبائی حکومت کے زیر انتظام آبی گزرگاہوں او ر آبی ذخائر کو آئندہ دس سال کے لیے ’’آبی پناہ گاہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کمرشکل بنیادوں پر مچھلی پکڑنے پرپابندی لگادی ہے۔

اس ضمن میں 50 کروڑ روپے مالیت سے زائد کے تمام ٹھیکے یکم ستمبر سے منسوخ تصور ہوں گے۔صر ف مخصوص اضلاع میں ’’راڈ لائن‘‘یعنی کنڈی کے ذریعے فی کس 8 کلو وزن تک کی یومیہ 5 مچھلیاں پکڑنے کی اجازت ہوگی جس کیلیے محکمہ ماہی پروری سے 500 تا5 ہزار روپے (ضلع کے مطابق) فیس دیکر پرمٹ لینا ہوگا۔

 

The post پنجاب کے دریاؤں میں 10 سال کیلیے مچھلی پکڑنے پرپابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qv8WI2m

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...