Urdu news

Monday, 2 May 2022

عید کیلیے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش

لاہور / کراچی: عیدکیلیے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش،ٹرانسپوٹرز نے بھی کرایے بڑھا دیے۔

عید الفطر اپنے آبائی شہروں میں منانے جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش رہا، پولیس نے پلیٹ فارموں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے اور مسافروں کی سہولت کیلیے ہر پلیٹ فارم پر کرنٹ ریزرویشن کاؤنٹر بھی لگائے تاکہ مسافروں کو ٹکٹ اور سیٹ کیلیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔

ریل سے جانے والے مسافروں عبدالمجید،کاشف شاہ اور مس نورین نے کہا ریل کے ذریعے وہ سہولت اور آسانی کے ساتھ اپنے منزل پر پہنچ جاتے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلیے خاطرخواہ بہتر انتظامات کئے گئے ہیں جس سے سفر کرنے والوں کو کافی سہولت مل جاتی ہے، عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کا الگ ہی مزہ ہے، عید کے دنوں میں سب اکھٹے ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔

دوسری جانب عید الفطر کی آمد پر پیاروں کے ساتھ عید منانے والے شہری آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے تاہم ٹرانسپوٹرز نے اضافی کرایے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔ کراچی سے راولپنڈی جانے کے لیے مقررہ کرایہ 3900 تک ہے تاہم شہریوں سے 6000 روپے تک وصول کیے جانے لگے۔

 

The post عید کیلیے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/j8i7zBf

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...