کراچی: آج (پیر) کو شہر میں گرد وغبار کے طوفان کا امکان ہے جب کہ اتوار کو دوسرے روز بھی موسم گرم و خشک ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آج مغربی لہر بلوچستان میں داخل ہوگی،جس کے اثرات شہر پر گردوغبار کے طوفان کی صورت میں نمایاں ہوسکتے ہیں جبکہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گردوغبار کے طوفان کے علاوہ بارش بھی متوقع ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع دادو، شہید بے نظیرآباد، جیکب آباد، لاڑکانہ،سکھر میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری جبکہ عید کے تین روز کے دوران پارہ 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
The post کراچی میں آج گرد و غبار کے طوفان کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hjJWNe6
No comments:
Post a Comment