کراچی: شارع فیصل پر ریجنٹ پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو 53 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ مزاحمت پر کار سوار کو گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
گزشتہ روز شام شارع فیصل پر ریجنٹ پلازہ کے قریب کار پر فائرنگ سے 38 سالہ نصیب اللہ آفریدی زخمی ہوگیا، مضروب کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا، اسے چہرے پر گولی لگی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، نصیب اللہ مقامی کنسٹرکشن کمپنی کا ملازم ہے اور اپنے دفتری ساتھی کے ہمراہ آئی آئی چندریگر روڈ سے 53 لاکھ روپے لے کر نکلا تھا کہ ڈاکوؤں نے تعاقب کے بعد شارع فیصل پر رقم لوٹی ، مزاحمت پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
The post شارع فیصل پر ڈاکوؤں نے کار سوار سے 53 لاکھ روپے لوٹ لیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JgDlpER
No comments:
Post a Comment