Urdu news

Wednesday, 4 May 2022

جوکر بن کر لوگوں کا دل بہلانیوالے پاکستانی شخص کی مدھر آواز نے لوگوں کا دل جیت لیا

کراچی: حلال رزق کمانے کے لیے جوکر بن کر لوگوں کا دل بہلانے والے کراچی کے رہائشی شخص کی مدھر آواز نے صرف پاکستانیوں کا نہیں بلکہ بھارتیوں کا دل بھی جیت لیا۔

اس دنیا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور شکر ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے اب انسانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو دنیا کےسامنے ظاہر کرنا انتہائی آسان بنادیا ہے۔

انہی باصلاحیت لوگوں میں سے ایک کراچی کا ایک رہائشی ہے جو جوکر بن کر لوگوں کا دل بہلاتا ہے لیکن وہ اپنے کسی ہنسانے والے کرتب سے نہیں بلکہ اپنی مدھر آواز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

حال ہی میں ایک یوٹیوبر نے کراچی کی سڑکوں پر جوکر بن کر حلال رزق کمانے اور بچوں کو ہنسانے والے عارف خان نامی شخص کی ویڈیو شیئر کی جس میں یوٹیوبر نے اس شخص سے پوچھا کہ آپ جوکر بن کر بچوں کو ہنسانے کے علاوہ اور کیا کرتے ہیں تو اس شخص نے کہا کہ میں گانا گاتا ہوں۔

یوٹیوبر کی درخواست پر اس شخص نے  بھارتی گلوکار سونو نگم کا مشہور گانا ’’ابھی مجھ میں کہیں ‘‘ اور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’’ضروری تھا‘‘ اتنی خوبصورت اور مدھر آواز میں گایا کہ یوٹیوبر اور پورے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین کراچی کے رہائشی اس شخص کی آواز کو اوریجنل سنگرز سے بھی بہتر قرار دے رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل شخص کی مقبولیت پاکستان کے ساتھ ساتھ سرحد پار بھارت میں پہنچ گئی ہے۔

The post جوکر بن کر لوگوں کا دل بہلانیوالے پاکستانی شخص کی مدھر آواز نے لوگوں کا دل جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Mc24XzF

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...